Urdu News

علی فضل افغان خواتین پر مبنی ہالی ووڈ فلم میں اہم کردار ادا کریں گے

بالی ووڈ اداکار علی فضل

بالی ووڈ اداکار علی فضل مسلسل کامیابی کی سیڑھیاں چڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ سال ہالی ووڈ کی ایکشن فلم قندھار میں کام کرنے والے علی فضل کو اب وہاں سے ایک اور اہم پروجیکٹ کی پیشکش ہوئی ہے جس کے لیے وہ بہت پرجوش ہیں۔

اب وہ’افغان ڈریمرز‘ پر کام کرنے جا رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے علی فضل سے رابطہ کیا ہے۔ افغان ڈریمرز کی شوٹنگ حال ہی میں مراکش میں شروع ہوئی ہے۔ یہاں ان کا 50 دنوں کا شیڈول ہوگا۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ مراکش اور بوڈاپیسٹ میں کی جائے گی۔

فلم سے متعلق یہ معلومات علی فضل نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہیں۔ انہوں نے لکھا،’بل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ بل بہت باصلاحیت اور تجربہ کار ڈائریکٹر ہیں۔

فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’افغان ڈریمرز‘ ایک ایسی کہانی ہے جسے سنانے کی ضرورت ہے اور مجھے اس کہانی کا سینما کا حصہ بن کر خوشی ہے۔ اس فلم کو لورا اوورڈیک، سمدریکا اروڑہ اور بل گوٹینٹاگ پروڈیوس کررہے ہیں۔

’افغان ڈریمرز‘ افغان خواتین پر مبنی ایک سچی کہانی ہے جس کا آغاز 2017 میں ایک افغان تکنیکی انٹرپرینیور،رویا محبوب کے ذریعہ شروع کیا گیا تھا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ رویا نے نوجوان خواتین کو افغانستان میں مردوں کے غلبہ والے معاشرے کے باوجود سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کی ترغیب دی اور انہیں اپنے ساتھ آگے لایا۔

لیکن ملک کے مردوں کو یہ قدم ناگوار گزرا۔ فلم میں ملکی سیاست کے تاریک پہلو کو اچھی طرح سے دکھایا گیا ہے۔

یہ فلم افغان لڑکیوں کے ایک گروپ کی کہانی بیان کرتی ہے جس نے دنیا بھر کا سفر کیا اور مقابلوں میں حصہ لے کر عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کی۔ یہاں تک کہ دنیا بھر کے نامور سیاستدانوں سے ملاقات کی۔ رویا کا کردار’دی بولڈ ٹائپ فیم‘  نکول بوشیری ادا کرنے جا رہی ہیں۔

علی فضل کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اس سے قبل وہ ہالی ووڈ پروجیکٹ میں ہدایت کار جیرڈ بٹلر کے ساتھ فلم قندھار میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 2023 میں ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ بالی ووڈ کی کئی فلموں اور ویب سیریز میں بھی کام کر رہے ہیں۔

Recommended