Urdu News

عالیہ بھٹ کی ’ڈارلنگز‘ کا زبردست ٹیزرجاری

عالیہ بھٹ کی ’ڈارلنگز‘ کا زبردست ٹیزرجاری

عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ’ڈارلنگز‘ کا ٹیزر منگل کو فلم سازوں نے ریلیز کردیا ہے۔عالیہ بھٹ نے اس فلم کا ٹیزر انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا یہ صرف ٹیز ہے ڈارلنگز۔فلم کا یہ ٹیزر سسپنس اور تھرلر سے بھرپور ہے۔ ایک منٹ 40 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں مینڈک اور بچھو کی کہانی کے ذریعے فلم کی کہانی سنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ٹیزر سے واضح ہے کہ عالیہ کے کردار میں کئی مختلف پرتیں ہیں جو یقیناً حیران کن نظر آتی ہیں۔ ٹیزر میں ان کے ساتھ شیفالی شاہ بھی نظر آ رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ڈارلنگز میں ماں بیٹی کی کہانی دکھائی جائے گی۔ فلم میں عالیہ بھٹ اور شیفالی شاہ کے علاوہ وجے ورما اور روشن میتھیو بھی نظر آئیں گے۔ جس کے ہدایت کار جسمیت کے رین ہیں۔ جبکہ گوری خان، عالیہ بھٹ اور گورو ورما اسے مشترکہ طور پر پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم رواں سال 5 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

Recommended