Urdu News

پرینکا چوپڑا کے ساتھ شوہر نک جونس نے بھی ہندوستان کے لیےمدد کا ہاتھ بڑھایا

پرینکا چوپڑا کے ساتھ شوہر نک جونس نے بھی ہندوستان کے لیےمدد کا ہاتھ بڑھایا

پرینکا چوپڑا کے ساتھ شوہر نک جونس نے بھی ہندوستان کے لیےمدد کا ہاتھ بڑھایا

ان دنوں کورونا وائرس کے وبا کی دوسری لہر نے ملک میں تباہی مچا رکھی ہے۔ اس دوران بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات اس وبا سے دوچارضرورت مند افراد کی مدد کے لیے مستقل طور پر آگے آرہی ہیں۔ سونو سود ، سنیل شیٹی ، سلمان خان ، بھومی پیڈنیکر ، اجے دیوگن ، اکشے کمار کے بعد اب پرینکا چوپڑا نے بھی ملک کے لوگوں کی مددکے لئے ہاتھ بڑھایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پرینکا نے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ہندوستان کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

حالاں کہ اس وقت پرینکا بھارت میں نہیں ہیں ، لیکن وہ ہندوستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور اب ان کے اداکار شوہر نک جونس بھی اس مہم میں ان کی حمایت کرنے کے لئے آگے آئے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعہ ہندوستان کی مدد کی اپیل کررہے ہیں۔ پرینکا ، نے اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے کورونا متاثرین کی مددکے لئےگیو انڈیا کے نام سے ایک آن لائن فنڈ ریزنگ مہم شروع کی ہے جس میں لوگوں سے مالی مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ 

اس میں کہا گیا ہے کہ ملک کا صحت کا بنیادی ڈھانچہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے تھک گیا ہے۔ اس میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں آکسیجن جنریشن پلانٹ ، آکسیجن کنسنٹریٹرس، آکسیجن سلنڈر ، وینٹیلیٹر وغیرہ لگانے کی ضرورت ہے۔ نک نے اس لنک کو شیئر کیا اور لکھا – ہندوستان کو ہماری ضرورت ہے۔ جو بھی ممکن ہے ، براہ کرم دیں۔

Recommended