Categories: تفریح

امیتابھ بچن سوشل میڈیا پرکیوں ہورہے ہیں ٹرول ؟ جانئے وجہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سوشل میڈیا پر سرگرم بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اس سال دیوالی کا تہوار اپنی پوری فیملی کے ساتھ دھوم دھام سے منایا۔ امیتابھ بچن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جشن کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں پورا بچن خاندان ایک ہی فریم میں نظر آرہا ہے۔ اس تصویر میں امیتابھ بچن اپنی اہلیہ جیا بچن، بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریہ رائے، پوتی آرادھیا، نواسی نویا نویلی نندا، بیٹی شویتا بچن اورنواسہ اگستیا کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران سبھی روایتی لباس میں نظر آرہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شائقین کے ساتھ اس تصویر کا اشتراک کرکے امیتابھ بچن سب کودیوالی کی مبارک باددی، لیکن اس میں انہیں جس کی وجہ سے ٹرول کا سامنا ہے، ایک چھوٹی سی غلطی ہے۔ انسٹاگرام پر اس خاندانی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھا، ' خاندان ساتھ پوجاکرتے ہیں اور ساتھ ہی جشن مناتے ہیں۔ اس موقع پرسب کونیک خواہشات۔ دیوالی مبارک۔ '</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے اپنے کیپشن میں 'موقع' کے بجائے افسر ' لکھدیا، جس کی وجہ سے لائن میں تبدیلی ہوگئی اور وہ سوشل میڈیا پر ٹرول ہوئے۔ لیکن اس کے باوجود امیتابھ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس تصویر کو مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔ کام کی بات کریں تو امیتابھ بچن جلد ہی جھنڈ، برہمسترا، تتلی، میڈے، الوداع وغیرہ سمیت کئی فلموں میں نظر آئیں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago