Categories: تفریح

کمل ہاسن نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>یوم پیدائش پر خصوصی تحریر 7 نومبر</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مشہور فلمی اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار کمل ہاسن، جنہوں نے 60 سال سے زائد عرصے تک ہندوستانی سنیما پر راج کیا، فلموں سے سیاست تک کا کامیاب سفر طے کیا ہے۔ کمل ہاسن پرم کوڑی مدراس میں 7نومبر 1954 کو پیدا ہوئے۔کمل ہاسن نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز چھ سال کی عمر میں 1960 کی تامل فلم ' کلاتور کنمما ' سے کیا۔ اس فلم میں وہ چائلڈ آرٹسٹ کے کردار میں نظر آئے۔ اس کے بعد انہوں نے تامل، تیلگو، ملیالم اور ہندی زبانوں کی کئی فلموں میں اداکاری کی۔ جس میں وکرم، چاچی 420، سے صدمہ، چانکیہ، دشاوت رام وغیرہ شامل ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہاسن نے 1997 میں فلم 'آنٹی 420 'لکھی، اس فلم میں پروڈکشن اور ڈائریکشن کے لیے بھی کام کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہے رام، ویرومانڈی، وشوروپ وغیرہ جیسی فلموں کی کہانی لکھی اور اس فلم کی ہدایت کاری اور پروڈکشن بھی کی۔ 2014 ء میں بھارت کی حکومت نے فلموں میں ان کی شراکت کے لئے پدم بھوشن سے نوازا۔ کمل ہاسن نے اپنے 60 سالہ فلمی کیریئر میں 200 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے۔ فلموں کے علاوہ کمل ہاسن اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی بحث میں رہے ہیں۔ انہوں نے دو شادیاں کیں۔ کمل نے پہلی شادی 1978 میں مشہور رقاصہ وانی گنپتی سے کی تھی، لیکن ان دونوں کا رشتہ صرف 10 سال ہی چلا اوراب دونوں ایک دوسرے سے الگ ہیں۔ اداکارہ ساریکا وانی گنپتی سے طلاق سے پہلے کمل ہاسن کی زندگی میں آئیں۔ کمل ہاسن اور ساریکا نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا اور جلد ہی ان میں محبت ہو گئی۔ جب وانی کو کمل اور ساریکا کے رشتے کا علم ہوا تو اس نے اداکار کو طلاق دے دی۔ اس کے بعد کمل ہاسن اور ساریکا نے طویل عرصے تک رشتے میں رہنے کے بعد سال 1988 میں شادی کر لی۔ ساریکا اور کمل کی دو بیٹیاں ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی شروتی ہاسن ان کی شادی سے دو سال قبل 1986 میں پیدا ہوئی تھی۔ شروتی آج فلمی دنیا کی ایک معروف اداکارہ ہیں۔وہیں، ساریکا اور کمل کی دوسری بیٹی اکشرا ہاسن کی پیدائش 1991 میں ہوئی۔ ساریکا اور کمل ہاسن میں سال 2004 میں طلاق ہو گئی اور دونوں الگ ہو گئے۔ لیکن اس کے باوجود کمل ہاسن کا اپنی بیٹیوں کے ساتھ مضبوط اور خاص رشتہ ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago