سوشل میڈیا پر ایکٹو رہنے والے بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں بگ بی سفید رنگ کی ہوڈی ٹی شرٹ کے ساتھ ڈھیلا ڈھالا پاجامہ پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔دیکھنے میں یہ ایسے لگ رہا ہے جیسے کوئی اسکرٹ ہو۔ امیتابھ بچن نے خود کے بی سی کے سیٹ سے اس لک کو شیئر کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے بہت سارے کیپشن لکھے ہیں۔ بگ بی نے لکھا پہننے کو دے دیاپاجامہ، لگا ساڑی کو ہے پھاڑا، آگے چھوٹی جیب دے دی، اور پیچھے لگا ہے ناڑا۔
وہیں بگ بی کی اس تصویر پرسوشل میڈیا صارفین بھی جم کر مزیدار ردعمل دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا’رنویر سنگھ سے دوستی کرلی ہے کیا؟ وہیں ایک دیگر صارف نے لکھا’دیکھو رنویر کے ساتھ رہنے کا نتیجہ۔
قابل ذکر ہے کہ امیتابھ بچن جلد ہی سونی ٹی وی کے مشہور شو کون بنے گا کروڑ پتی کے نئے سیزن کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے۔ دوسری جانب اگر ہم ان کی فلموں کی بات کریں تو ان کی کئی فلمیں یکے بعد دیگرے ریلیز ہونے والی ہیں جن میں برہمسترا، الوداع، اونچائی، تتلی وغیرہ شامل ہیں۔