Categories: تفریح

امیتابھ بچن نے پہنا عجیب وغریب لباس، صارفین نے مضحکہ خیز ردعمل دیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سوشل میڈیا پر ایکٹو رہنے والے بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں بگ بی سفید رنگ کی ہوڈی ٹی شرٹ کے ساتھ ڈھیلا ڈھالا پاجامہ پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔دیکھنے میں یہ ایسے لگ رہا ہے جیسے کوئی اسکرٹ ہو۔ امیتابھ بچن نے خود کے بی سی کے سیٹ سے اس لک کو شیئر کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے بہت سارے کیپشن لکھے ہیں۔ بگ بی نے لکھا پہننے کو دے دیاپاجامہ، لگا ساڑی کو ہے پھاڑا، آگے چھوٹی جیب دے دی، اور پیچھے لگا ہے ناڑا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وہیں بگ بی کی اس تصویر پرسوشل میڈیا صارفین بھی جم کر مزیدار ردعمل دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا’رنویر سنگھ سے دوستی کرلی ہے کیا؟ وہیں ایک دیگر صارف نے لکھا’دیکھو رنویر کے ساتھ رہنے کا نتیجہ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ امیتابھ بچن جلد ہی سونی ٹی وی کے مشہور شو کون بنے گا کروڑ پتی کے نئے سیزن کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے۔ دوسری جانب اگر ہم ان کی فلموں کی بات کریں تو ان کی کئی فلمیں یکے بعد دیگرے ریلیز ہونے والی ہیں جن میں برہمسترا، الوداع، اونچائی، تتلی وغیرہ شامل ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago