تفریح

لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والا ولن امریش پوری،تاریخ پیدائش پر خاص تحریر

امریش پوری کا اصل نام امریش لال پوری تھا۔ وہ بنیادی طور پر ہندی فلموں میں منفی کرداروں کے لیے جانے جاتے  ہیں حالانکہ انہوں نے کیریکٹر رولز بھی بخوبی نبھایا۔ ان کے سب سے یادگار کردار فلم مسٹر انڈیا (1987) میں موگیمبو اور ہالی ووڈ فلم ’انڈیانا جونز اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم (1984)‘ میں مولا رام ہیں۔ انہوں نے کیریکٹر رول ادا کیے اور ایک ولن کے طور پر مشہور ہوئے۔

امریش پوری 22 جون 1932 کو پنجاب میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام لالہ نہال سنگھ اور والدہ کا نام وید کور تھا۔ ان کے چار بہن بھائی تھے۔ چمن پوری، مدن پوری اور بڑی بہن چندرکانتا اور ان کے چھوٹے بھائی ہریش پوری۔ امریش پوری نے ابتدائی تعلیم پنجاب سے حاصل کی۔ اس کے بعد وہ شملہ چلے گئے۔

بی ایم کالج شملہ سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اسکرین کی دنیا میں قدم رکھا۔ انہیں تھیٹر کا بہت شوق تھا۔ ایک وقت تھا جب  آنجہانی  اٹل بہاری واجپئی اور آنجہانی  اندرا گاندھی جیسی مشہور شخصیات ان کے ڈرامے دیکھا کرتی تھیں۔ 1961 میں پدم وبھوشنتھیئٹر فنکار ابراہیم القاضی کے ساتھ ایک تاریخی ملاقات نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا اور وہ بعد میں ہندوستانی تھیئٹر کے مشہور فنکار بن گئے۔

1960 کی دہائی وہ دور تھا جب امریش پوری نے تھیئٹر کی دنیا میں اپنے اداکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے ستیہ دیو دوبے اور گریش کرناڈ کے لکھے ہوئے ڈراموں میں کام کیا۔ انہیں 1979 میں سنگیت ناٹک اکادمی نے اسٹیج پر ان کی شاندار کارکردگی کے لیے ایوارڈ دیا تھا۔ یہ ان کے اداکاری کے کیریئر کا پہلا بڑا ایوارڈ تھا۔

اب باری تھی سنہری اسکرین کی، جہاں فلمی دنیا امریش پوری کا انتظار کر رہی تھی۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1971 میں ‘پریم پجاری’ سے کیا۔ پوری کو ہندی سنیما میں قائم  رہنے کے لیے تھوڑی جدوجہد کرنی پڑی، لیکن پھر کامیابی ان کے قدم چومتی رہی۔ 1980 کی دہائی میں انہوں نے کئی بڑی فلموں میں بطور ولن یادگار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

وہ 1987 میں شیکھر کپور کی مسٹر انڈیا میں موگیمبو کے طاقتور کردار سے لوگوں کے ذہن  میں رچ بس گئے ۔ 1990 کی دہائی میں انہوں نے ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’، ‘گھائل’ اور ‘وراثت’ میں اپنے مثبت کرداروں سے دل جیت لیے۔

ان کی آخری فلم ‘کسنا’ تھی جو ان کی موت کے بعد سال 2005 میں ریلیز ہوئی تھی۔ انہوں نے کئی غیر ملکی فلموں میں بھی اداکاری کی۔ بین الاقوامی فلم ‘گاندھی’ میں ‘خان’ کے کردار کے لیے انھیں سراہا گیا۔

امریش پوری کا انتقال 12 جنوری 2005 کو برین ٹیومر کی وجہ سے 72 سال کی عمر میں ہوا۔ ان کی موت کی خبر سے بالی ووڈ کی دنیا کے ساتھ ساتھ پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا۔ امریش پوری آج اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کی اداکاری کا نقوش آج بھی ہمارے دلوں میں موجود ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago