Categories: تفریح

آنند بخشی نے اپنے سدا بہار گانوں سے لوگوں کا اپنا دیوانہ بنایا

یوم پیدائش  پر خاص:21 جولائی

بالی ووڈ کے مشہور گیت نگار آنند بخشی، جنہوں نے اپنے سدا بہار گانوں سے سامعین کو دیوانہ بنا دیا ہے، آج بھلے ہی ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں، لیکن ان کے گائے ہوئے گانیسننے والوں کو مسحور کردیتے ہیں۔ 21 جولائی، 1930 کو پاکستان کے راولپنڈی میں پیدا ہوئے، آنند بخشی کا پورا نام بخشی آنند پرکاش وید تھا، لیکن ان کا کنبہ انہیں پیار سے نندو کہتا تھا۔ لیکن فلمی دنیا میں، وہ آنند بخشی کے نام سے مشہور ہوئے۔ 1947 میں تقسیم ملک کے بعد بخشی کا پورا کنبہ ہندوستان آگیا۔

آنند بخشی بچپن سے ہی فلم انڈسٹری میں آنا چاہتے تھے اور نام کمانا چاہتے تھے، لیکن لوگ مذاق نہ اڑائیں اس ڈر سے کسی سے اپنی خواہش نہیں بتائی۔ آنند بخشی نے چھوٹی عمر ہی سے شاعری اور گیت لکھنا شروع کیا تھا۔ فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے، انہوں نے بحریہ میں دو سال کیڈٹ کی حیثیت سے کام کیا۔ کسی تنازعہ کی وجہ سے انہیں ملازمت چھوڑنا پڑا۔ اس کے بعد انہوں نے 1947 سے 1956 تک ہندوستانی فوج میں بھی خدمات انجام دیں۔

بچپن سے ہی مضبوط ارادوں کے ساتھ، آنند بخشی اپنے خوابوں کو سچ کرنے کے لیے نئی جوش و جذبے کے ساتھ ممبئی واپس آئے، جہاں انہوں اس وقت کے مشہور اداکار بھگوان دادا سے ملاقات کی۔ بھگوان دادا نے انہیں اپنی فلم ’بھلا آدمی‘ میں گیت کارکے طور پرکام کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اس وقت آنند بخشی کو ایسا لگا جیسے ان کی خواہش پوری ہوگئی۔یہیں سے انہوں نے اپنے سفر کا آغاز کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago