Urdu News

بالی ووڈ میں’مسٹر انڈیا’ کے نام سے مشہورہیں انل کپور

بالی ووڈ میں 'مسٹر انڈیا' کے نام سے مشہور انل کپور

بالی ووڈ میں ‘مسٹر انڈیا’ کے نام سے مشہور انل کپور 24 دسمبر 1956 کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ انل  کے والد سریندر کپور بالی ووڈ کے مشہور فلم پروڈیوسر تھے۔ گھر میں فلمی ماحول کی وجہ سے انل کا رجحان بھی فلموں کی طرف ہو گیا۔

انل نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز سال 1979 میں امیش مہرا کی فلم ‘ہمارے تمہارے’ سے کیا، لیکن یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی نہیں دکھا سکی۔ اس کے بعد انل ٹالی وڈ میں چلے گئے اور منی رتنم کی پہلی کنڑ فلم ‘پلوی انوپلوی’ میں کام کیا۔اس کے بعد انل  تیلگو فلم ‘ومساورکشم’ میں مرکزی اداکار کے طور پر نظر آئے۔

سال 1983 میں آئی فلم ‘وہ سات دن’ انل کپور کی بطور مرکزی اداکار پہلی فلم تھی۔اس فلم میں انل  کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی۔اس کے بعد انل بالی ووڈ کی کئی فلموں میں نظر آئے جن میں مشال، صاحب، چمیلی کی شادی، جانباز، مسٹر انڈیا، پرندہ، لمحے، بیٹا، جدائی، بلندی، نائک، ٹوٹل دھمال، پاگل پنتی وغیرہ شامل ہیں ۔ 2008 کی فلم ‘سلم ڈاگ ملینیئر’ انل کپور کی پہلی بین الاقوامی فلم تھی۔

اس فلم کے ذریعے انہوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنائی۔ اس کے علاوہ انل نے عائشہ، ویر دی ویڈنگ، فنے خان وغیرہ جیسی فلمیں پروڈیوس بھیکیں۔ سال 2013 میں انل کپور ٹی وی پر شو ’24’ لے کر آئے۔ انہوں نے اس شو میں مرکزی کردار ادا کیا۔

بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ انل کپور نے کچھ فلموں میں گانا بھی گایا ہے۔انل کپور نے پہلی بار فلم ‘چمیلی کی شادی’ کا ٹائٹل سانگ گایا۔ انل کپور نے 2000 میں فلم ‘ہمارا دل آپ کے پاس ہیں’ میں دو گانے گائے تھے

۔ انل کپور نے سن 1984 میں سنیتا کپور سے شادی کی۔ ان کے تین بچے سونم کپور، ریا کپور اور ہرش وردھن کپور ہیں۔ انل کپور اب تک 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔

Recommended