Urdu News

انوپم کھیرمستقبل کے اداکاروں کے لیے ایک تحریک ہیں: مادھوری دکشت

انوپم کھیرمستقبل کے اداکاروں کے لیے ایک تحریک ہیں: مادھوری دکشت

بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشت حال ہی میں تجربہ کار اداکار انوپم کھیر کی ایکٹنگ اکیڈمی 'ایکٹر پریپیئرس' پہنچیں، انوپم کھیر نے خود سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ معلومات دی۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انوپم کھیر نے لکھا – 'محترم مادھوری دکشتکا ہمارے اسکول 'ایکٹر پریپیئرس' کا دورہ کرنا حیرت انگیز تھا۔ ہم بہت خوش ہیں اور انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں! ہم دونوں نے مل کر بہت اچھا کام کیاہے۔ آپ کی مہربانی، گرمجوشی، تعریف اور  دریا دلی کے لیے آپ کا شکریہ، جلد ہی آپ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی امید ہے!!

ویڈیو میں انوپم کھیر اور مادھوری دکشت آپس میں باتیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دونوں نے ایک ساتھ کام کرنے والی فلموں کے بارے میں بھی بات کی اور ان کی یاد تازہ کی۔ اس دوران  مادھوری دکشت  نے انوپم کھیر کی تعریف کی اور کہا کہ انوپم کھیرآنے والے اداکاروں کے لیے باعث ترغیب ہیں۔ یہ اپنے آپ میں بڑی بات ہے کہ آپ نئی نسل کے لیے بہترین فنکاروں کا تحفہ دے رہے ہیں۔ مجھے آپ کی بات بہت پسند ہے۔ ایک چیز جو آپ کو نمایاں کرتی ہے وہ یہ ہے کہ آپ بہت مہربان ہیں اور اکیڈمی کو طویل وقت دیتے ہیں۔ کسی کو تراشنا آسان کام نہیں ہے۔اس دوران مادھوری کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے اداکاری کے کیریئر میں انوپم کھیر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اس کے ساتھ مادھوری دکشت نے انوپم کھیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ا ٓج وہ جس مقام پر ہیں اس میں   انوپم کھیر کا بہت تعاون ہے۔قابل ذکر ہے کہ مادھوری دکشت انوپم کھیر نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اسکرین شیئر کی ہے، جن میں تیزاب، رام لکھن، بیٹا، کھیل، ہم آپ کے ہے کون، دل تیرا عاشق وغیرہ شامل ہیں۔

Recommended