Urdu News

انوپم کھیر نے فلم ‘میٹرو ان دنوں’ کی شوٹنگ شروع کردی

انوپم کھیر

انوپم کھیر نے فلم ‘میٹرو ان دنوں’ کی شوٹنگ شروع کردی

انوپم کھیر نے فلم ‘میٹرو ان دنوں’ کی شوٹنگ شروع کردی

تجربہ کار اداکار انوپم کھیر بالی ووڈ میں کافی سرگرم ہیں۔ ان کی فلمیں یکے بعد دیگرے ریلیز ہو رہی ہیں۔ دریں اثنا، اداکار نے جمعرات سے اپنی آنے والی فلم ‘میٹرو ان دنوں’ کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ یہ فلم انوپم کھیر کی 533ویں فلم ہوگی۔  نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو یہ اطلاع دی ہے۔

انوراگ بسو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘میٹرو ان دنوں’ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم. ‘لائف ان اے میٹرو’ کا سیکوئل ہے۔ انوپم کھیر کے علاوہ ‘میٹرو ان دنوں’ میں سارہ علی خان، آدتیہ رائے کپور، نینا گپتا، پنکج ترپاٹھی، کونکن سین شرما. علی فضل اور فاطمہ ثنا شیخ بھی نظر آئیں گی۔ ٹی سیریز. اور انوراگ باسو کے پروڈکشن ہاو¿س کے تحت بننے والی اس فلم کی کہانی آج کے دور پر مبنی انسانی رشتوں کی کھٹی میٹھی کہانی ہے۔ اس فلم میں ناظرین کو ایک نئی قسم کی کہانی دیکھنے کو ملے گی۔ اس کے علاوہ ناظرین کو اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ ادتیہ رائے کپور کی نئی جوڑی بھی دیکھنے کو ملے گی

Recommended