Urdu News

اتراکھنڈ: اداکار انل کپور اور انوپم کھیر زخمی پنت کی حالت جاننے اسپتال پہنچے

دہرادون، 31 دسمبر ( انڈیا نیریٹو)

اداکار انل کپور اور انوپم کھیر نے دہرادون کے میکس اسپتال کا دورہ کر کے کرکٹر رشبھ پنت کی حالت دریافت کی جو کار روڈ حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔

کرکٹر رشبھ پنت سے ملاقات کے بعد انل کپور اور انوپم کھیر نے میڈیا کو بتایا کہ ”ہم نے رشبھ پنت سے ملاقات کی اور ان کی والدہ سے بھی ملاقات کی ہے۔ دونوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ رشبھ پنت کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں“۔
انوپم کھیر اور انل کپور نے کہا کہ رشبھ پنت ٹھیک ہیں اور بات کر رہے ہیں۔ ہم یہاں ان کے دوست بن کر آئے تھے اور اس کے لیے دعا کی۔ ان کو ہنسایا بھی۔

Recommended