Urdu News

بیٹی وامیکا کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد انوشکا شرما برہم

بیٹی وامیکا کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد انوشکا شرما برہم

انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کی بیٹی وامیکا کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ حال ہی میں ایک میچ کے دوران انوشکا اور وراٹ کی بیٹی کی تصویر اچانک کلک کی گئی جس کے بعد سے یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔ جس کے بعد انوشکا شرما نے خاموشی توڑتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی انسٹا اسٹوری پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انوشکا شرما نے لکھا- 'ہیلو دوستو! ہماری بیٹی کی تصاویر کل اسٹیڈیم میں کلک کی گئیں اور پھر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔ ہم آپ سب کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمیں اچناک ہی کیپچر کیا گیا تھا۔ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ کیمرہ ہم پر ہے۔ اس معاملے پر ہمارا موقف اور درخواست وہی ہے جو پہلے تھی۔ اگر وامیکا کی تصویریں نہ کلیک کی جائیں اور انہیں بلا وجہ پبلش نہ کیا جائے تو ہم اس کی حقیقت میں   تعریف کریں گے ۔ شکریہ۔'

انوشکا کی یہ پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما جو ویروشکا کے نام سے مشہور ہیں، کی شادی 11 دسمبر 2017 کو اٹلی میں خاندان کی موجودگی میں ہوئی اور رواں سال 11 جنوری 2021 کو دونوں ایک پیاری بیٹی کے والدین بنے۔ وامیکا.. اسٹار کڈ وامیکا کی پیدائش کے بعد ہی انوشکا اور وراٹ نے میڈیا سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے بچے کے لیے پرائیویسی چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے خود کبھی بھی تصاویر میں وامیکا کا چہرہ نہیں دکھایا تاہم اب وامیکا کی پہلی جھلک سب کے سامنے آگئی ہے۔ 

Recommended