Urdu News

انوشکا شرما نے بیٹی وامیکا کی تصویریں شیئر نہ کرنے پر پاپرازی کا شکریہ ادا کیا

انوشکا شرما نے بیٹی وامیکا کی تصویریں شیئر نہ کرنے پر پاپرازی کا شکریہ ادا کیا

فلم اداکارہ انوشکا شرما اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہیں۔ اس کی وجہ ان کی ایک پوسٹ ہے جس میں انہوں نے پاپرازی(مشہور شخصیات کا پیچھا کرنے والے فوٹوگرافر) کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اسٹار کڈ وامیکا کی پیدائش کے بعد ہی انوشکا اور وراٹ نے پاپرازی اور باقی میڈیا والوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے بچے کے لیے پرائیویسی چاہتے ہیں اور اس لیے انہوں نے خود کبھی بھی وامیکا کا چہرہ تصاویر میں نہیں دکھایا لیکن حال ہی میں جب وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما جنوبی افریقہ کے دورے پر نکلے تھے تو پاپرازی نے ان کی کچھ تصاویر کلک کی تھیں۔ پھر وراٹ انوشکا نے ان سے اپیل کی کہ وہ ان تصاویر کو کہیں بھی شیئر نہ کریں اور ایسا ہی ہوابھی۔ پاپرازی اور تمام میڈیا ہاوسز نے ان کی بیٹی وامیکا کی تصویر شائع نہیں کی جس کے لیے اب انوشکا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پوسٹ شیئر کرکے پاپرازی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 انوشکا نے لکھا-’ہم وامیکا کی تصویر-ویڈیو شائع نہیں کرنے کے لئے ہندوستانی پاپرازی اور زیادہ تر میڈیا ہاؤسز کے بہت شکرگزار ہیں۔ بطور والدین، ہم ان لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارا ساتھ دیں۔ ہم اپنے بچے کے لیے پرائیویسی چاہتے ہیں اور اسے میڈیا اور سوشل میڈیا سے دور، آزادانہ طور پر اپنی زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔چونکہ وہ بڑی ہو رہی ہے، ہم اس کی نقل و حرکت کو نہیں روک سکتے اور اسی لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ تصویر پوسٹ نہ کرنے پر فین کلب اور مداحوں کا خصوصی شکریہ۔ یہ آپ کے مہربان اور میچور ہونے کی علامت ہے‘۔

انوشکا کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ مشہور جوڑے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما، جو ویروشکا کے نام سے مشہور ہیں، نے 11 دسمبر 2017 کو اٹلی میں خاندان کی موجودگی کے درمیان شادی کی اور اس سال 11 جنوری کو دونوں ایک پیاری بیٹی وامیکا کے والدین بن گئے۔

Recommended