Urdu News

ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا لندن میں گزار رہے ہیں وقت، کیا ہے خاص؟

ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا

بالی ووڈ کے مشہور لو برڈز میں سے ایک ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور ان دنوں لندن میں وقت گزار رہے ہیں۔ ارجن کپور نے اپنی انسٹا سٹوری پر لیڈی لو ملائکہ اروڑا کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ملائیکہ اروڑا کا سائیڈ چہرہ نظر آرہا ہے۔

ملائکہ ہاتھ میں مینو بک پکڑے ہوئے ہیں اور اپنی انگلی پر’لو‘ کا ٹیٹو بنوا رہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ کیپشن میں ارجن نے نہ صرف کھانے کی تعریف کی ہے بلکہ انہوں نے بیسٹ کمپنی لکھا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ ملائیکہ کی کمپنی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کافی عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور دونوں نے سال 2019 میں اپنے رشتے کو آفیشل کر دیا تھا۔

دونوں اکثر اپنے تعلقات کو لے کر بحث میں رہتے ہیں۔ دونوں کو اکثر کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے اور دونوں اکثر ایک دوسرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔دونوں کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو ارجن کپور جلد ہی فلم ’کتے‘اور’دی لیڈی کلر‘ میں نظر آنے والے ہیں۔ وہیں ملائیکہ اروڑا’دی اروڑا سسٹرس‘ سیریز میں اپنی بہن امرتا اروڑا کے ساتھ نظرآئیں گی۔

Recommended