Urdu News

ارجن کپور نے اپنی لیڈی لو کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا،مزید انتظار نہیں کر سکتا

ارجن کپور اور ملائکہ

ارجن کپور نے اپنی لیڈی لو کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا – 'مزید انتظار نہیں کر سکتا'

اکثر اپنی لو لائف کو لے کر سرخیوں میں رہنے والے ارجن کپورنے اب اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی لیڈی لو یعنی ملائکہ اروڑہ  کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ،ہی ارجن کپور نے اسے ایک کیپشن دیتے ہوئے  لکھا ہے- 'مزید انتظار نہیں کر سکتا!‘۔

دراصل  حال ہی میں ملائکہ اروڑہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی کہ وہ جلد ہی فوڈمیلس سے متعلق نیوڈ میلس کو لانچ کرنے جا رہی ہیں۔  ملائکہ اپنا یہ نیا پروجیکٹ 11 اگست کو لانچ  کریں گی۔ اب ارجن کپور نے انسٹا اسٹوری پر ملائکہ کے اس اعلان کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔ ارجن کا یہ  انداز کو شائقین کو کافی پسند آ رہا ہے۔ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ  اکثر اپنے تعلقات کے بارے میں بحث میں رہتے ہیں اور ہر جگہ ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

Recommended