Categories: تفریح

آرین خان، ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو ہائی کورٹ سے ضمانت ، ضمانت پر آپ کی کیا ہے رائے؟

شہر سے باہر نہ جانے اور ہر جمعہ کو این سی بی کے دفتر میں حاضری دینے کی شرط

بمبئی ہائی کورٹ کے جج نتن بھمبرے نے جمعرات کو آرین خان، ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو جہاز پر ڈرگ پارٹی کرنے کے ہائی پروفائل کیس میں 25 دن بعد مشروط ضمانت دے دی۔ جج نے کہا کہ اس معاملے میں فیصلے کی تفصیل جمعہ کو جاری کی جائے گی۔ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد تینوں ملزمان کے لئے شہر سے باہر نہ نکلنے اور ہر جمعہ کو این سی بی کے دفتر میں حاضر ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔

آرین خان کے وکیل مکل روہتگی نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں طرف کے وکلاکے دلائل سننے کے بعد جج نے آج آرین خان، ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ ضمانت کے فیصلے سے متعلق تفصیلی حکم جمعہ کو سنایا جائے گا۔ اس کے بعد تینوں ملزمان ہفتے یا اتوار تک جیل سے باہر آجائیں گے۔

سپریم کورٹ کے وکیل مکل روہتگی، ستیش شندے اور امت دیسائی نے 19 اکتوبر کو آرین خان سمیت تینوں ملزمان کی ضمانت کے لئے بمبئی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ 19 اکتوبر کو اس معاملے کی سماعت شروع ہوئی تھی۔ اس کے بعد کیس کی سماعت 26، 27 اور آج 28 اکتوبر کو جاری رہی۔ جمعرات کو اس معاملے کی سماعت کے لئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے وکیل انل سنگھ پیش ہوئے۔

انل سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ آرین خان پہلے بھی منشیات (ڈرگس) کا استعمال کرتے تھے۔ اس کے علاوہ منشیات کی پارٹی میں جاتے ہوئے، انہوں نے ارباز مرچنٹ کے ذریعے منشیات کا آرڈر دیا تھا، جسے این سی بی نے برآمد کیا۔ دونوں کو کارڈیلیا کروز پر ایک ہی کمرے میں رہنا تھا۔ انل سنگھ نے کہا کہ واٹس ایپ چیٹ سے معلوم ہوا ہے کہ یہ لوگ آرکیٹ نامی منشیات فروش سے منشیات لے رہے ہیں۔ ان کی دلیل تھی کہ تینوں کو ضمانت دینے سے این سی بی کی تفتیش متاثر ہو سکتی ہے۔

انل سنگھ کی جرح کے بعد مکل روہتگی نے کہا کہ این سی بی کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ آرکیٹ، جسے این سی بی ایک منشیات فروش کے طور پر بیان کر رہا ہے، صرف 2.4 گرام منشیات برآمد ہوئی ہے۔ مکل روہتگی نے کہا کہ آرین خان سے منشیات کی برآمدگی کے ثبوت این سی بی کو دیئے جائیں۔ اس کے بعد جج نتن بھمبرے نے تینوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ جج نے کہا کہ ضمانت تفصیل کی کاپی جمعہ کو جاری کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ این سی بی نے 2 اکتوبر کو کارڈیلیا کروز جہاز پر چھاپہ مارا تھا۔ اس کے بعد این سی بی نے 3 اکتوبر کو آرین خان سمیت 8 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد این سی بی نے اس معاملے میں 12 اور لوگوں کو گرفتار کیا یعنی 20 لوگوں کی گرفتاری ہوئی۔ اس معاملے میں بدھ کو خصوصی این ڈی پی ایس عدالت نے دو لوگوں کو ضمانت دی تھی اور آج ہائی کورٹ نے تین ملزمین کو ضمانت دے دی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago