Urdu News

آرین خان ڈرگس معاملے کا تار موتیہاری سے جڑا، ممبئی سے این سی بی کی ٹیم پہنچی موتیہاری

آرین خان ڈرگس معاملے کا تار موتیہاری سے جڑا

موتیہاری جیل میں بند دو اسمگلروں کو ریمانڈ پر لے کر آج پوچھ تاچھ کی جائے گی، دونوں ممبئی کے رہنے والے ہیں

موتیہاری، 18 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

ممبئی میں کروز پر ریو پارٹی میں ڈرکس کے استعمال کرنے کے الزام میں شاہ رخ خان کے بیٹے ا?رین کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس کا تار موتیہاری اور مظفر پور سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ دونوں مقامات کی جیلوں میں بند آٹھ اسمگلر ڈرگس کے اس کاروبار سے وابستہ بتائے جاتے ہیں۔ ان میں موتیہاری جیل میں بند دو اسمگلر ممبئی کے رہائشی ہیں۔

 ممبئی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی پانچ رکنی ٹیم ان دونوں کو ریمانڈ پر لینے کے لیے یہاں پہنچی ہے۔ اس کے لیے موتیہاری کورٹ میں درخواست دی گئی ہے۔موتیہاری جیل میں بند ممبئی کے مشرقی ملاڈ کے شیو شکتی منڈپ، امبیڈکر ساگر رہائشی محمد عثمان شیخ اور ملاڈ مشرقی کے کرار ویلیج کے ستیہ ویر یادو، آنند نگر اجاباڑا کے وجے ونشی پرساد سے ڈرگ اسمگلروں سے پوچھ تاچھ چل رہی ہے۔ موتیہاری جیل میں بند ان ڈرگ اسمگلروں سے این سی بی اور ممبئی پولیس نے پوچھ تاچھ کی اور اب سبھی کو ریمانڈ پر لینے کی پوری تیاری ہوچکی ہے۔ ان تمام منشیات اسمگلروں کو ممبئی این سی بی کی ٹیم تفتیش کے لیے سات روزہ ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے جائے گی۔ ان اسمگلروں میں موتیہاری کے چکیا تھانہ میں وجئے اور عثمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس معاملے کے آئی او کی تصدیق چکیاتھانہ کے انسپکٹر سندیپ کمار نے کی ہے۔

 این سی بی کی پوچھ تاچھ میں انہوں نے وجئے ونشی پرساد کے تعلق سے بتایا کہ وجئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بہار کی موتیہاری سنٹرل جیل میں بند ہے۔ اس کے بعد این سی بی نے موتیہاری پولیس اور جیل انتظامیہ سے رابطہ کیا اور اس کے بارے میں دریافت کیا۔

Recommended