Urdu News

پوجا بنرجی کے گھر بچہ کی کلکاری کی آوازیں جلد گونجنے والی ہیں

پوجا بنرجی کے گھر بچہ کی کلکاری کی آوازیں جلد گونجنے والی ہیں

ٹیلی ویڑن کی معروف اداکارہ پوجا بنرجی جلد ہی ماں بننے والی ہیں اور ان کے گھر میں بچے کی کلکاری گونجنے والی ہے۔ اداکارہ پوجا بنرجی نے خود انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرکے مداحوں کو یہ اطلاع دی۔ تصویر میں پوجا بنرجی نے نیلے رنگ کی آف شوڈر فلورل مونوکینی پہن رکھی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے شوہر سندیپ سیجوال بھی نظر آئے۔ اس خوبصورت تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پوجا بنرجی نے لکھا، ' میری فیملی تھری! '

پوجا کی اس پوسٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد مداح انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ پوجا نے بہت کم وقت میں اپنی شاندار اداکاری سے اپنی خاص پہچان بنائی ہے۔ پوجا نے سال 2011 میں ایم ٹی وی روڈیز 8 میں حصہ لیاتھا۔ اس کے بعد وہ ٹیلی ویڑن کی دنیا کے کئی مشہور سیریلز میں نظر آئیں، جن میں دل ہی تو ہے، کسوٹی زندگی کی 2، کمکم بھاگیہ وغیرہ شامل ہیں۔ سال 2017 میں پوجا نے قومی سطح کے تیراک سندیپ سیجوال سے شادی کی۔ سندیپ نے 2008 کے اولمپکس میں بھی حصہ لیا تھا۔ پوجا اب بھی اداکاری کی دنیا میں سرگرم ہیں اور ان دنوں وہ ZeeTVکے مشہور سیریل کم کم بھاگیہ میں نظر آ رہی ہیں۔

Recommended