جے پور، 27 مارچ ( انڈیا نیرٹیو)
نئی دہلی فلم فیسٹیول (این ڈی ایف ایف 2023) کے چھٹے ایڈیشن کے لیے دس زمروں میں ایوارڈ یافتہ فلموں کا اعلان کیا گیا۔ اس میلے کا اہتمام جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (جے آئی آئی ایف )کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔
بھارت کی 52 فلمیں اور دیگر ممالک کی 69 فلمیں فیسٹیول کے لیے نامزد کی گئی تھیں۔ 46 ممالک سے موصول ہونے والی کل 630 فلموں میں سے 24 ممالک سے 121 فلمیں اور اسکرین پلے نامزد ہوئے ہیں۔
فیسٹیول کے بانی ہنو روز نے اعلان کیا کہ دس کیٹیگریز میں بہترین فلموں اور اسکرین پلے کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا، جس میں پہلی پوزیشن بہترین فیچر فکشن ’جپسی مون‘ ہے، جس کی ہدایت کاری انگریزی میں امریکہ کے ٹونی او ڈیل گبسن نے کی ہے۔
بیسٹ ڈاکیومنٹری فلم ’ایٹنگ آور وے ٹو ایکسٹینکشن‘ ہے، جس کی ہدایت کاری اوٹو بروک وے اور لڈو بروک وے نے کی ہے ۔یہ بھی برطانیہ سے انگریزی میںہے۔بیسٹ شارٹ فکشن ’گھنی ماہ‘ ہے جس کی ہدایت کاری کرن تلوار نے کی ہے، یہ برطانیہ سے انگریزی میں ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ بہترین دستاویزی فلم’ شیڈو آف دی نائٹ‘ ہے – رادھا کرشنن پارتھی بن کی ہدایت کاری میں بنی اور آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان کی موسیقی سے مزین ہندوستان سے تمل، تیلگو میں بنی ہے ۔ بیسٹاینیمیشن شارٹ انگریزی میں مائی ٹی پی وو کی ہدایت کاری میں’ اسپرنگ رول ڈریم‘ ہے، برطانیہ سے ویتنامی ہے۔
بہترین موبائل فلم’گرینی ‘ہے جس کی ہدایتکاری فرانس سے فرانکوئس رافیناڈ نے فرانسیسی میں کی ہے۔ بہترین ویب سیریز ’فور مورشاٹس پلیز ‘کیرتی کلہری کی اداکاری والی ہے جو ہندستان سے انگریزی میں ہے جس کی ہدایت کاری جوئتا پٹپٹیا نے کی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…