Urdu News

آیوشمان کھورانا نے اپنی نئی فلم ’انیک‘ کا اعلان کیا

آیوشمان کھورانا نے اپنی نئی فلم ’انیک‘ میں

ہٹ فلموں کی ضمانت بن چکے اداکار آیوشمان کھورانا نے منگل کو اپنی نئی فلم کا اعلان کیا ہے۔ اس فلم کا نام ’انیک‘ہو گا، اور اس فلم کے ساتھ ہی ، فلم ’آرٹیکل 15‘ کے بعد ایک بار پھرسے فلم ساز انوبھو سنہا کے ساتھ کام کرنے کے لئے آیوشمان تیار ہیں۔

 اس اعلان کے ساتھ ہی ، آیوشمان نے بھی فلم سے اپنی پہلی لک کو مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ فلم سے اپنی پہلی لک سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہوئے ، آیوشمان کھورانا نے لکھا – ’ایک بار پھر مجھے انوبھو سنہا صاحب … کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ میری پہلی لک جس کانام جوشوا ہے۔ اسے انوبھو سنہا اور بھوشن کمار تیار کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر آیوشمان کے اس اعلان کے بعد شائقین اس فلم کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔ تاہم ، فلم کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آئیں۔

یادر ہے کہ اس سے قبل ، آیوشمان کھورانا اور انوبھو سنہا نے سال 2019 میں بننے والی فلم ’آرٹیکل 15‘میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ انوبھو سنہا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو ناظرین نے خوب پذیرائی دی تھی اور فلم باکس آفس پر ہٹ رہی تھی۔ورک فرنٹ کی بات کریں تو ، آیوشمان کھورانا اس فلم کے علاوہ 'ڈاکٹر جی' اور 'چنڈی گڑھ کرے عاشقی' میں بھی نظر آئیں گے۔

Recommended