Urdu News

آیوشمان کھرانہ اور وانی کپور کی ‘چنڈی گڑھ کرے عاشقی ‘کی ریلیز کی تاریخ مقرر

آیوشمان کھرانہ اور وانی کپور کی 'چنڈی گڑھ کرے عاشقی 'کی ریلیز کی تاریخ مقرر

طویل عرصے سے خبروں میں رہنے والی آیوشمان کھرانہ اور وانی کپور کی فلم ’چنڈی گڑھ کرے عاشقی‘ کی ریلیز کی تاریخ طے کر لی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم میکرز نے فلم کی ریلیز سے قبل فلم کا ٹریلر اور ریلیز کی تاریخ کا بھی انکشاف کیا ہے۔ فلم کا ٹریلر رواں ماہ کی 8 تاریخ کو ریلیز کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہ فلم 10 دسمبر کو سینما گھروں میں دستک دے گی۔

وانی کپور اور آیوشمان کھرانہ منگل کو منظر عام پر آنے والی فلم کے اس فرسٹ لک میں لپ لاک کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ فلم کے اس فرسٹ لک کو دیکھ کر صاف اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ایک محبت کی کہانی ہوگی اور فلم میں آیوشمان اور وانی کے درمیان زبردست کیمسٹری دکھائی دے گی۔ ایوشمان کھرانہ اور وانی کپور اس فلم میں پہلی بار ایک ساتھ اسکرین شیئر کر رہے ہیں۔ایوشمان کھرانہ پہلی بار ابھیشیک کپور کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں جنہوں نے کائی پو چھے اور کیدارناتھ جیسی فلموں کی کامیابی سے ہدایت کاری کی ہے۔ آیوشمان، ابھیشیک اور وانی سبھی فلم کو لے کر پرجوش ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شائقین بھوشن کمار اور پرگیہ کپور کی پروڈیوس کردہ اور ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی ریلیز کا بھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Recommended