Urdu News

اداکاری کے علاوہ آیوشمان کھرانہ ڈانس،گانے اور اسکرپٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ

برتھ ڈے اسپیشل 14 ستمبر

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ آج کروڑوں دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔ اداکاری کے علاوہ ملٹی ٹیلنٹڈ آیوشمان کھرانہ نے اپنے رقص، گلوکاری اور تحریر سے بھی لوگوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی ہے۔ آیوشمان ہر قسم کے کردار میں فٹ بیٹھتے ہیں۔

14 ستمبر 1984 کو چنڈی گڑھ میں پیدا ہونے والے آیوشمان کھرانہ نے اپنی اداکاری کا آغاز 2004 میں ایم ٹی وی کے ریئلٹی شو روڈیز 2 سے کیا اور وہ اس شو کے فاتح بھی رہے۔

اگرچہ اس سے پہلے آیوشمان ریڈیو جاکی کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ آیوشمان نے سال 2012 میں فلم وکی ڈونر سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی اور آیوشمان نے اپنی شاندار اداکاری کی بدولت بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنائی۔ آیوشمان کھرانہ کئی فلموں میں نظر آ چکے ہیں جن میں دم لگا کے ہیشا، بریلی کی برفی، شبھ منگل ساودھان، اندھادھن، آرٹیکل 15، ڈریم گرل، بالا، گلابو سیتابو وغیرہ شامل ہیں۔

آیوشمان کھرانہ کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کریں تو انہیں 16 سال کی عمر میں اپنی دوست طاہرہ کشیپ سے محبت ہو گئی۔ 12 سال کے طویل ریلیشن کے بعد دونوں نے 2008 میں شادی کرلی۔ اس جوڑے کے 2 بچے ہیں، بیٹا ویراج ویر کھرانہ اور بیٹی وروشکا۔

آیوشمان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ جلد ہی فلم ‘این ایکشن ہیرو’ اور ‘ڈاکٹر جی’ میں نظر آئیں گے۔

Recommended