تفریح

آیوشمان کھرانہ کی’ ڈریم گرل 2′ اب اگلے سال 7 جولائی کو ہوگی ریلیز

’ڈریم گرل‘ کی شاندار کامیابی کے بعد آیوشمان کھرانہ کی فلم ’ڈریم گرل 2‘ کے میکرز نے ایک بار پھر فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو سوشل میڈیا پر جانکاری دیتے ہوئے میکرز نے بتایا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر فلم کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق’ ڈریم گرل 2‘ اب اگلے سال 7 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ حالانکہ اس کی ریلیز کی تاریخ پہلے بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔ پھر اسے 29 جون سے 23 جون کر دیا گیا۔ڈریم گرل کے پہلے حصے کی بات کریں تو نصرت بھروچا آیوشمان کے ساتھ مرکزی کردار میں تھیں لیکن ڈریم گرل 2 میں اننیا پانڈے نے نصرت کی جگہ لی ہے۔ ان دونوں کے علاوہ فلم میں انو کپور ، پریش راول، وجے راج ، راجپال یادو ، اسرانی ، منوج جوشی ، سیما پاہوا ، منجوت سنگھ ، ابھیشیک بنرجی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری راج شانڈیلیا کررہے ہیں۔ اسے ایکتا کپور پروڈیوس کررہی ہیں۔

کام کی بات کریں’ ڈریم گرل 2‘ کے علاوہ ، آیوشمان کھرانہ اس وقت انیرودھ ایر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’این ایکشن ہیرو ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ یہ فلم اگلے ماہ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ ’ این ایکشن ہیرو‘ کے علاوہ آیوشمان جلد ہی ایک ہارر کامیڈی فلم میں نظر آئیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago