قومی

وزارت دفاع نے کارپوریٹ ملازمتوں میں سابق اگنی ویروں کے لیے ریزرویشن پر بات کی

نئی دہلی، یکم دسمبر

ہندوستانی دفاعی مینوفیکچررس کی سوسائٹی کی نگرانی میں وزارت دفاع کی جانب سے 30 نومبر 2022 کو ہندوستانی دفاعی صنعت کے ساتھ ایک انٹر ایکشن اجلاس کااہتمام کیا گیا تاکہ کمپنیوں کے بھرتی منصوبہ کے تحت سابق اگنی ویروں کے سود مند  روزگار کے لئے مواقع حاصل کئےجاسکیں۔

اجلاس کی صدارت دفاع کے سکریٹری جناب گردھرارامانے نے کی۔  بحث و مباحثہ میں ایل این ٹی ، اڈانی ڈیفینس لمیٹڈ، ٹاٹا اڈوانس سسٹم لمیٹڈ، اشوک لیلینڈ اور دیگر  کمپنیوں سمیت ہندوستانی دفاعی صنعت کے بڑے گھرانوں کے سینئر ایگزیکٹو نے شرکت کی۔

دفاعی سکریٹری نے اس وقت اگنی ویروں کی مہارت کو سود مند طریقے سے استعمال کرنے کےلئے حکومت کی کوششوں کو اجاگر کیا جب ان کی  ملک سازی میں مصروف مختلف سیکٹروں میں انتہائی لگن اور ڈسپلن وا لے نوجوانوں کو روزگار کے مقصد سے مسلح افواج  کے ساتھ انہیں ملازمت دیناہے۔

مسلح افواج کے ساتھ اپنی مصروفیات کے دوران اگنیوروں کی حاصل کردہ مہارتیں ایک انتہائی قابل اور پیشہ ور افرادی قوت کی تشکیل میں مدد کریں گی جو صنعت کے لیے نتیجہ خیز اور سود مند مصروفیات کے لیے آسانی سے دستیاب ہوگی۔

کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز نے کوششوں کے سلسلےمیں اپنی غیر متزلزل حمایت اور عزم کا اظہار کیا اور مسلح افواج کے ساتھ اپنی  شرط مکمل کرنے کے نتیجے میں پہلی کھیپ کی مدت پوری ہونے کے بعد سابق اگنی ویروں کو تعینات کرنے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی بھرتی کی پالیسیوں میں دستیاب ہنر کی بنیاد پر اگنیوروں کے لیے ریزرویشن کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔ اگنی ویر کی طرف سے سیکھی گئی مہارتوں کو صنعت کی ضروریات کے ساتھ پورا کرنے کے حوالے سے بھی کچھ تجاویز پر غور کیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago