Urdu News

بابل خان نے اپنا پہلا آئیفا ایوارڈ مرحوم والد عرفان خان کے نام کیا

اداکار بابل خان

اداکار عرفان خان کو شائقین کی جانب سے بہت پیار ملا۔ ان کی فلمیں آج بھی شائقین دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے بیٹے بابل خان نے بھی فلم ’کالا‘ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔

 بابل کو آئیفا کی تقریب میں ان کی پہلی فلم ’کالا‘ کے لیے بہترین ڈیبیو مرد اداکارکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔آئیفا ایوارڈ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابل نے اپنے والد عرفان خان کو یاد کیا۔

 اس دوران بابل نے کہا کہ مجھے ہر روز ان کی یاد آتی ہے۔ میرے بچپن میں میرے زیادہ دوست نہیں تھے، میرے والد میرے واحد دوست تھے۔ پاپا کے ساتھ ہنستے اور ہنساتے گزارا ہواوقت میں کبھی نہیں بھولوں گا۔

آئیفا ایوارڈ جیتنے کے بعد بابل نے فلم کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا ’مستقبل میں میں آئیفا کے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے کے لیے مزید محنت کروں گا، اس لیے براہ کرم آپ اپنی محبت اور آشیرواد ہمیشہ میرے ساتھ رکھیں۔

فلم ’کالا‘ میں بابل خان کے ساتھ ترپتی ڈمری اور سواستیکا مکھرجی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ بابل آنے والے وقت میں شوجیت سرکار کی ویب سیریز ’دی ریلوے مین‘ میں نظر آئیں گے۔

 انڈسٹری کے بہت سے لوگ عرفان خان کے ساتھ ساتھ ان کے مداحوں کو بھی سپورٹ کر رہے ہیں۔ ناظرین فلم’کالا‘ کواو ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر دیکھ سکتے ہیں۔

Recommended