Categories: تفریح

بے بی ڈول گلوکارہ کنیکا کپور کی مہندی کی تقریب کی تصاویر منظرعام پر

بے بی ڈول، جگنی، چٹیاں کلائیاں اور دیسی لک جیسے کئی سپر ہٹ گانے دے کر فلم انڈسٹری میں مشہور ہونے والی گلوکارہ کنیکا کپور آج شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔ وہ لندن میں اپنے این آر آئی بوائے فرینڈ گوتم کے ساتھ سات  پھیریلگائیں گی۔ کنیکا کپور کی شادی کی رسومات شروع ہوگئیں اور ان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں۔

کنیکا کپور نے مہندی کی تقریب میں سبز رنگ کا لباس اور پھولوں کی جیولری پہنی تھی جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ وہیں مہندی کی تقریب کے دوران، کنیکا اور ان کے ہونے والے شوہر گوتم نے رومانٹک ہونے کا کوئی موقع نہیں گنوایا۔ گوتم نے تقریب کے دوران کنیکا کو پھول اور گلدستہ بھی دیا۔

دونوں نے اپنی مہندی کی تقریب میں ایک ساتھ زبردست ڈانس کیا اور خوب مزہ کیا۔ مہندی کی تقریب کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کنیکا نے 6 ماہ قبل این آر آئی بوائے فرینڈ گوتم سے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ اس تقریب میں صرف دونوں کے اہل خانہ اور کچھ قریبی لوگ ہی شریک ہوں گے۔

اہم بات یہ ہے کہ 43 سال کی عمر میں کنیکا کپور دوسری بار  پھیرے لیں گی۔ ان کی پہلی شادی این آر آئی بزنس مین راج چنڈوک سے 1998 میں ہوئی تھی۔ کنیکا کپور اور راج چندوک کے تین بچے ہیں، جو اب کنیکا کے ساتھ رہتے ہیں۔ سال 2011 میں دونوں کے درمیان اختلاف ہوا اور وہ 2012 میں الگ ہو گئے۔اب کنیکا اپنے بوائے فرینڈ گوتم کے ساتھ دوسری شادی کر رہی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago