تفریح

بھائی جان کی سالگرہ تقریب میں چمکے ستارے،سابق گرل فرینڈ کا پرتپاک استقبال

بالی ووڈ کے بھائی جان 57 سال کے ہو گئے۔ اس خاص موقع پر انہوں نے گزشتہ رات ایک شاندار پارٹی دی ، جس میں بی ٹاؤن کا قریب قریب ہر ستارہ چمکتا ہوادکھائی دیا۔ لیکن سب سے زیادہ چرچہ شاہ رخ خان اور سنگیتا بجلانی کی ہو رہی ہے۔

سلمان نے یہ پارٹی بہن ارپیتا خان اور بہنوئی آیوش شرما کے گھر پردی تھی۔ بالی ووڈ کے کنگ خان کی پارٹی میں موجودگی نے خاص طور پر سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ دونوں خانوں کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت اچھا لگا۔اسی دوران سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی بھی پارٹی میں پہنچ گئیں۔

سلمان خان نے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچنے والی سنگیتا بجلانی کو پیشانی پر بوسہ دے کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ سنگیتا نے جامنی رنگ کا چمکدار لباس پہنا تھا۔ یہی نہیں ، پارٹی ختم ہونے کے بعد سلو میاں کو اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو گاڑی تک چھوڑتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ بھائی جان کی ایک اور سابق گرل فرینڈ یولیا ونتور کو بھی پارٹی میں دیکھا گیا۔ انہوںنے بلیک کلر کی شمری ڈریس میں اپنا گلیمر بکھیراتھا۔

رتیش دیش مکھ اور جینیلیا ڈی سوزا سلمان کے قریبی دوستوں میں سے ہیں ، اس لیے لوگ پہلے ہی اس جوڑے کی توقع کر رہے تھے۔ دونوں رنگین ملبوسات میں پارٹی میں داخل ہوئے۔بالی ووڈ کے مشہور جوڑے پلکت سمراٹ اور کریتی کھربندا نے بھی پارٹی میں شرکت کی۔ کریتی سفید اسکرٹ اور کراپ ٹاپ میں بہت خوبصورت لگ رہی تھی ، جبکہ پلکت کیزول لک میں دکھائی دیئے۔اداکارہ سوناکشی سنہا سلمان کی سالگرہ کی تقریب میں بلیک لِک میں پہنچیں۔ وہ سادہ لیکن خوبصورت لگ رہی تھیں ، جب کہ اداکارہ تبو بھی سیاہ اور سفید لباس میں شاندار لگ رہی تھیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago