Categories: تفریح

بگ بی نے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اپنی فلم کا دلچسپ قصہ

بگ بی نے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اپنی فلم کا دلچسپ قصہ

بالی ووڈکے میگا اسٹار امیتابھ بچن اکثر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی سے متعلق قصے اورکہانیاں شیئر کرتے ہیں۔ اس بار بھی بگ بی نے اپنی ایک فلم کے سیٹ کاایک دلچسپ قصہ شیئر کیا ہے۔ دراصل اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی تصویر انہوں نے شیئر کی ہے ، جس میں انہوں نے نیلے رنگ کی پینٹ اور سفید رنگ کی قمیض پہن رکھی ہے اور اس کی قمیض میں گرہ لگی ہوئی ہے۔

امیتابھ کی یہ تصویر 1975 میں ریلیز ہونے والی فلم 'دیوار' کی شوٹنگ کے دوران کی ہے۔ امیتابھ نے اس فلم میں پہنی ہوئی قمیض اور اس میں لگی گرہ کے پیچھے کی کہانی مداحوں کو بتائی ہے۔ انہوں نے بتایا ، ’وہ بھی کیادن ہواکرتے تھے میرے دوست اور گرہوں والی شرٹ۔ اس کی ایک کہانی ہے ، شوٹ کا پہلا دن ، شاٹ ریڈی ، کیمرا رول ہونے کے لیے تیار اور پتہ چلتا ہے کہ قمیض کافی لمبی بنگئی ہے۔ اتنی لمبی کہ وہ گھٹنوں کے نیچے تک پہنچ رہی تھی۔ ڈائریکٹر قمیض کو تبدیل کرنے کا انتظار نہیں کرسکتے تھے ، لہذا گرہ لگادی گئی ۔

امیتابھ بچن کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن ، جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے فلم شائقین کے دل جیتے ، انہیں بالی ووڈ کا ورکاہولک مین کہا جاتا ہے۔ تقریباً پانچ دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کرنے والے 78 سالہ امیتابھ بچن اب بھی بالی ووڈ میں سرگرم ہیں۔ اس عمر میں وہ بہت ہی انرجیٹک اوراچھے اچھے ینگسٹرس کو بھی ٹکر دیتے ہیں۔ امیتابھ بچن کی آنے والی فلموں کے بارے میں بات کریں تو ان کی کئی فلمیں قطار میں ہیں ، جن میں چہرے ، جھنڈ ، برہماستر ، بٹر فلائی، گڈبائے ، میڈے وغیرہ شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago