Categories: عالمی

مقامات مقدسہ مزدلفہ، منی اور میدان عرفات کا دورہ: سعودی نائب وزیر حج وعمرہ

مقامات مقدسہ مزدلفہ، منی اور میدان عرفات کا دورہ: سعودی نائب وزیر حج وعمرہ

ریاض،23جون(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب کے نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے حج تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے مشاعر مقدسہ( منی، عرفات اور مزدلفہ) کا دورہ کیا۔ سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے اس سال حج سیزن کی تیاریاں مکمل کرلی ہے۔مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”ایس پی اے“ کے مطابق وزارت حج وعمرہ زائرین کو مناسک حج کی ادائیگی آسان اور محفوظ بنانے کے لیے بہترین انتظامات کے لیے کوشاں ہے اور اس حوالے سے پیش آنے والی تمام رکاوٹیں دور کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔‘

حج وعمرہ قومی کمیٹی کے رکن ھانی العمیری نے بتایا کہ ’وزارت نے اس سال منی میں حاجیوں کو ٹھہرانے کے لیے چھ ٹاورز اور 70 کیمپوں کا انتظام کیا ہے۔‘ منیٰ ٹاورز میں منفرد پیکیج کے لیے 4.37 مربع میٹر کا رقبہ مختص کیا گیا ہے جبکہ اکانومی پیکیج میں چار میٹرکی جگہ دی جائے گی۔

علاوہ ازیں عازمین حج کے طعام کے لیے الگ سے مقام مقرر ہو گا۔ العمیری نے بتایا کہ منیٰ کے خیموں میں سپیشل پیکیج میں ایک فرد کو 5.33 مربع میٹر کی جگہ دی جائے گی۔ اس میں وہ جگہ شامل نہیں ہوگی جو گذشتہ برسوں کے دوران حاجیوں کی خدمات کے لیے مختص کی جاتی رہی ہے۔دوسری جانب مقدس مساجد کی انتظامیہ نے بیان میں کہا ہے کہ اس سال حج موسم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔

انتہائی کوشش ہوگی کہ ہر حاجی کو صحت مند ماحول مہیا ہو اور اس سلسلے میں انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مقدس مساجد (حرمین شریفین) کی انتظامیہ نے بیان میں مزید کہا کہ اس سال حج پلان سہ نکاتی ہے جو تکنیکی سہولتوں، وبا سے بچاؤکے انتظامات اور مقررہ خدمات پر مشتمل ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago