تفریح

بگ باس 16: شالین بھنوٹ کے ساتھ اپنے رشتے کو لے کر ٹینا نے کیا کہا؟

کلرز ٹی وی پر نشر ہونے والا مشہور رئیلٹی شو بگ باس 16 ان دنوں خبروں میں ہے۔ سلمان خان اس شو کو ہوسٹ کر رہے ہیں اور اس شو کو ناظرین میں کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں اس شو کے کنٹسٹنٹشالین بھنوٹ اور ٹینا دتہ کی کیمسٹری دیکھ کر مداح یہ قیاس کررہے تھے کہ دونوں اپنے رشتے کو لے کر سنجیدہ ہیں اور ان کا رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے۔ شو میں شالین کو ٹینا کے سامنے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بھی دیکھا گیالیکن اب شو کا ایک تازہ ترین پرومو سامنے آیا ہے، جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا ہے۔

شو کے تازہ ترین پرومو میں ٹینا دتہ سلمان خان سے کہتی ہیں، ’میں یہاں بہت تنہا محسوس کرتی ہوں، میںبانڈبنانے کی کوشش کرتی ہوں، لیکن کچھ تو خامیاں ہیں، کوئی مجھ سے بات نہیں کرتا‘۔

ٹینا دتہ نے شالین کے ساتھ اپنے تعلقات کو لے کر بھی بڑا بیان دیا۔ اس پرومو میں ٹینا کہہ رہی ہیں،”شالین کے ساتھ میری دوستی ہے ، مجھے نہیں معلوم کہ باہر کیا نظر آتا ہے اور کیا نہیں؟“ ۔وہیں جب کہ سلمان ٹینا سے کہتے ہیں کہ تم دونوں کے درمیان دوستی جیساباہر نظر نہیں آ رہا اور تم نے شالین سے آئی لو یو بھی تو بولا ہے ۔ تو ٹینا کہتی ہیں”میں نے شالین کو صرف دوست ہونے کے ناطے آئی لویو بولا ہے ، اسے اچھی طرح جانتی بھی نہیں ہوں سر“۔

شو کے اس پرومو کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ ٹینا شالین کے ساتھ اپنے تعلقات کو لے کر سنجیدہ نہیں ہیں جب کہ اس پرومو کے منظر عام پر آنے کے بعد ٹینا ٹرولز کے نشانے پر آگئی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago