Urdu News

بگ باس او ٹی ٹی-2 جلد آرہا ہے،امیدواروں  کی فہرست کا اعلان

بگ باس او ٹی ٹی-2

‘بگ باس او ٹی ٹی’ کا پہلا سیزن بہت مقبول ہوا، اسی لیے اب سیزن-2 کو لے کر بحث شروع ہوگئی ہے۔ شائقین اس شو کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔ سلمان خان بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کی میزبانی کریں گے۔ بگ باس او ٹی ٹی کے پہلے ایپی سوڈ کی میزبانی ڈائریکٹر کرن جوہر نے کی۔ تاہم اب دوسری قسط سے کرن جوہر کا پتہ کاٹ دیا گیا ہے۔ ‘بگ باس او ٹی ٹی سیزن-2’ میں حصہ لینے والے مقابلوں کی فہرست کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے دوسرے سیزن میں پونم پانڈے، آواز دربار، پوجا گور، انجلی اروڑہ، مہیش پجاری، فیصل شیخ، سمبھاونا سیٹھ، انوراگ داول وغیرہ نظر آئیں گے۔

 بگ باس او ٹی ٹی 2 کے اس سال کے کنسیپٹ کے تحت گھر کے باغ کو جنگل کا روپ دیا گیا ہے۔ ان تمام دس مدمقابلوں کو چھ ہفتے تک اس گھر میں رہنا پڑے گا۔ بگ باس  او ٹی ٹی  کا دوسرا سیزن 17 یا 18 جون کو جیو سنیماز پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ شائقین اس شو کے لیے کافی پرجوش ہیں۔

دریں اثنا، دیویہ اگروال ‘بگ باس او ٹی ٹی’ سیزن-1 میں فاتح بن کر ابھری۔ پہلے سیزن میں شمیتا شیٹی، راکیش باپٹ، عرفی جاوید، ذیشان خان، نشانت بھٹ، پرتیک سہجپال اور نیہا بھسین سمیت کل 15 مضبوط کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

Recommended