Categories: تفریح

یوم پیدائش پر خاص: کرن جوہر کا فلم سازی کا سفر لاجواب

یوم پیدائش پر خاص: کرن جوہر کا فلم سازی کا سفر لاجواب

بالی ووڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر 25 مئی 1972 کو پیدا ہوئے۔ کرن فلم ساز یش جوہر اور ہیرو جوہر کے بیٹے ہیں۔ والد کی موت کے بعد ، کرن نے دھرماپروڈکشن کو آگے بڑھایا۔ کرن کی زندگی اپنے والد سے بہت متاثر ہے۔ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہی کرن نے اپنے کیریئر میں فلم سازی کا انتخاب کیا۔ آج کرن جوہر فلمی دنیا کی ایک معروف اورباصلاحیت شخصیت ہیں۔ کرن نے اپنے کیریئر کا آغاز 1989 میں دوردرشنپر نشر ہونے والے سیریل’اندر دھنش‘ میں اداکاری کے ساتھ کیا تھا۔

اس سیریل میں انہوں نے سریکانت کا کردار نبھایا تھا۔ اس کے بعد ، کرن نے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم’دل والے دلہنیا لے جائیں گے سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔ اس فلم میں ، انہیں پہلی بار اسسٹنٹ ہدایتکار کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع ملا۔

اس کے ساتھ انہوں نے اس فلم میں ایک چھوٹا سا کردار بھی ادا کیا۔ اس کے بعد ، کرن کو کئی فلموں میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھا گیا جن میں فیشن ، لک بائی چانس ، ہنسیتوپھنسی، بمبئی ویلویٹ وغیرہ شامل ہیں۔

کرن نے اپنی ہدایتکاری کی شروعات سن 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ سے کی تھی۔ بطور ہدایت کار کرن کی یہ پہلی فلم تھی۔ فلم میں شاہ رخ خان ، رانی مکھرجی اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کو ناظرین نے خوب پذیرائی دی تھی اور باکس آفس پر سپر ہٹ رہی تھی۔ اس کے ساتھ ہی فلم نے آٹھ فلم فیئر ایوارڈ بھی جیتے۔

اس فلم کی کامیابی کرن کو بڑی بلندی پر لےگئی۔ اس کے بعد ، کرن نے کئی کامیاب فلموں کی ہدایت کاری کی ، جن میں کبھی خوشی کبھی غم ، کبھی الوداع نہ کہنا ،مائی نیم از خان ،اسٹوڈنٹ آف دی ائیر ، لسٹ اسٹوریز وغیرہ شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago