Urdu News

بالی ووڈ اداکار آشیش ودیارتھی نے 60 برس کی عمر میں کی دوسری شادی

بالی ووڈ اداکار آشیش ودیارتھی اپنی نئی بیوی کے ساتھ

بالی ووڈ کے معروف اداکار آشیش ودیارتھی دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بالی ووڈ کے ولن کہلائے جانے والے آشیش ودیارتھی نے 60 سال کی عمر میں روپالی باروہ سے شادی کے بعد نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔

آشیش اور روپالی نے جمعرات 25 مئی کو کولکاتہ میں خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں کورٹ میرج کی تھی۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ آشیش ودیارتھی نے بتایا کہ شادی کے بعد قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کے لیے استقبالیہ کا اہتمام کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آشیش ودیارتھی نے بھی شادی کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عمر میں روپالی سے شادی کرنا بہت اچھا احساس ہے، ہم نے صبح کورٹ میرج کے ساتھ شادی کی، شام کو شادی کے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آشیش ودیارتھی کی بیوی روپالی باروہ کا تعلق آسام سے ہے۔ وہ فیشن انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں۔ کولکاتہ میں اس کا فیشن اسٹور ہے۔

آشیش ودیارتھی نے تامل، ملیالم، کنڑ جیسی 11 سے زیادہ زبانوں میں کام کیا ہے۔ وہ تقریباً دو سو فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ’بچھو‘، ’ارجن پنڈت‘، ’ضدی‘، ’بادل‘ جیسی فلموں میں انھوں نے جو ولن کا کردار ادا کیا وہ ناظرین کے پسندیدہ بن گئے۔

Recommended