Categories: تفریح

نئے سال پر بالی ووڈ کی مشہور شخصیات محبت میں ڈوبی ہوئی نظر آئیں، رومانوی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر

آج ہر  شخص جوش و خروش سے نئے سال کا استقبال کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس موقع پر اس سال بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات اپنے  پارٹنر کے ساتھ  پوری طرح محبت میں گرفتار نظر آئیں۔

پرینکا چوپڑا

ان میں سب سے پہلا نام بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا کا ہے۔ نئے سال کے موقع پر پرینکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ محبت کے رنگ میں نظر آئیں۔ نک جونس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ پی سی نک کے گالوں کو چومتے نظر آ رہے ہیں۔ نئے سال پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے نک جونس نے لکھا 'مائی فارایور نیو ایئر کس'۔

سونم کپور

فلم اداکارہ سونم کپور نے بھی سال 2021 کو انتہائی شاندار انداز میں الوداع کہا اور شوہر آنند آہوجا کے ساتھ نئے سال 2022 کا استقبال انتہائی رومانوی انداز میں کیا۔ سونم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ آنند آہوجا کے ساتھ رومانوی انداز میں نظر آ رہی ہیں۔ ان میں سے ایک تصویر میں سونم اور آنند ایک دوسرے کو لپ لاک بھی کر رہے ہیں۔

کاجل اگروال

سنگھم گرل کاجل اگروال بھی نئے سال کے موقع پر اپنے شوہر گوتم کچلو کے ساتھ محبت کے رنگ میں ڈوبی ہوئی نظر آئیں۔ سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے سب کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ان سب کے علاوہ رنویر سنگھ دیپیکاپادوکون، عالیہ بھٹ۔رنبیر کپور سمیت کئی ستارے رومانوی انداز میں نظر آئے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago