Urdu News

کیا بالی ووڈ میں اب کارتک کے خلاف چلائی جارہی ہے مہم؟

کیا بالی ووڈ میں اب کارتک کے خلاف چلائی جارہی ہے مہم؟

انوبھو سنہا نے کہی یہ بڑی بات

اپنی خوبصورت مسکراہٹ اور شاندار اداکاری سے بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے والے کارتک آرین ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔دراصل ، کچھ عرصہ قبل کارتک آرین کے بارے میں یہ خبر بھی موصول ہوئی تھی کہ انہیں کرن جوہر کی آنے والی فلم ’دوستانہ 2‘ سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔ اس خبر کی تصدیق بھی دھرما پروڈکشن نے خود ہی ایک بیان جاری کرتے ہوئے کر دی تھی۔حالانکہ اس فلم کے پہلے شیڈول کی شوٹنگ کارتک نے مکمل بھی کر لی تھی۔ اس کے باوجود ، کارتک کا پتہ فلم سے صاف ہو گیا ، جسے شائقین نے بالکل پسند نہیں کیاتھا۔

اسی دوران ، حال ہی میں ایک بار پھر کارتک آرین کے بارے میں یہ خبر سامنے آئی کہ انہیں شاہ رخ خان کی فلم 'فریڈی' اور فلمساز آنند ایل رائے کی بھی ایک فلم سے بھی باہر کا راستہ دکھادیا گیا ہے۔تاہم اس پورے واقعے کے بعد ، آنند ایل رائے کا کہنا ہے کہ انہوں نے کارتک آرین کے ساتھ کوئی فلم سائن ہی نہیں کی ہے۔اس معاملے میں ابھی تک شاہ رخ خان کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب ، بالی ووڈ میں یکے بعد دیگرے کارتک کے فلموں سے نکالے جانے کی خبر کے بعد شائقین ان کی حمایت میں آگے آئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں بہت زیادہ اقربا پروری ہے۔ اس کے ساتھ ہی شائقین یہ بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا یہ سشانت سنگھ راجپوت کی طرح ہے ۔ کارتک آرین کو بیرونی ہونے کا معاملہ تو نہیں برداشت کرنا پڑ رہا ہے؟ کیا بالی ووڈ میں کارتک کے خلاف کوئی مہم چلائی جارہی ہے؟ ۔اسی کے ساتھ ہی فلمساز انوبھو سنہا بھی کارتک کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا – ’جب پروڈیوسر کسی اداکار کو اپنی فلم سے ڈراپ کرتے ہیں یا اداکار فلم چھوڑ تا ہے تو وہ اس کے بارے میں بات نہیں کرتے ہیں۔ عموماًیہیہوتا ہے۔ مجھے یقینی طور پر محسوس ہوتا ہے کہ کارتک آرین کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے اور یہ ناانصافی ہے۔ میں اس کی خاموشی کا احترام کرتا ہوں‘۔

انوبھو سنہا کا یہ ٹویٹ زیربحث ہے۔ انوبھوکا یہ بیان کارتک سے متعلق آنند ایل رائے کے دیئے گئے بیان کے بعد منظرعام پر آیا ہے۔ انوبھو کے اس ٹویٹ کے ساتھ ہی یہ بحث مزید تیز ہوگئی ہے کہ کہیں واقعی میں توبالی ووڈ میں کارتک آرین کے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی جا رہی ہے۔ کارتک نے بغیر کسی گاڈ فادر کے بہت ہی مختصر عرصے میں بالی ووڈ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح ہو کہ انوبھو سنہا سے قبل اداکارہ کنگنا رناوت کارتک آرین کی حمایت میں آگے آئی تھیں۔

Recommended