Categories: تفریح

کتھک کے شہنشاہ پنڈت برجو مہاراج کی موت پر بالی ووڈ سوگوار

کتھک کے شہنشاہ پنڈت برجو مہاراج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اطلاعات کے مطابق برجو مہاراج نے اتوار کو دیر گئے 83 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ برجو مہاراج نے مادھوری دکشت، دیپیکا پادوکون سمیت کئی اداکاروں کو رقص سکھایا۔ ان کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد پورے ملک کے ساتھ ساتھ تفریحی دنیا میں بھی سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ہر کوئی سوشل میڈیا کے ذریعے برجو مہاراج کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔

گلوکار عدنام سمیع نے ٹوئٹر پر برجو مہاراج کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا، ”عظیم کتھک ڈانسر پنڈت برجو مہاراج جی کے انتقال کی خبر سے بہت دکھ ہوا ہے۔ ہم نے ایک عظیم فنکار کھو دیا ہے۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے نسلوں کو متاثر کیا۔ اللہ انہیں سکون دے.'

انوپم کھیر نے اپنے نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے دنوں کے برجو مہاراج کو یاد کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا، 'مہاراج کو پرفارم کرتے دیکھنا ہمیشہ ایک جادوئی تجربہ تھا۔ وہ مجھ سے کہتے تھے   تیری آنکھوں میں شرارت بہت ہے۔

فلمساز سبھاش گھئی نے اپنی پوسٹ پر لکھا، 'کتھک ڈانس کے ماسٹر سے میری پہلی تعلیم میرے کالج کے یوتھ فیسٹیول میں ہوئی۔ جب انہوں نے بھگوان کرشن اور رادھا کے درمیان  اپنی دو آنکھوں سے بات کرتے ہوئے رومانوی گفتگو کا اظہار کیا تھا۔ میں نے سیکھا، رقص کا مطلب جسم ہے لیکن روح آنکھوں میں ہے۔ اسی لیے وہ کتھک کے جگت گرو تھے۔

فلمساز اشوک پنڈت نے لکھا، ”کتھک گرو اور گلوکار پدم وبھوشن پنڈت برجو مہاراج جی کے انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ یہ ایک دور کا خاتمہ ہے۔ ان کے اہل خانہ اور قریبی لوگوں سے میری تعزیت۔ شانتی!'

ان سب کے علاوہ تفریحی دنیا کی تمام مشہور شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے برجو مہاراج کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کر رہی ہیں، انہوں نے سب سے پہلے ستیہ جیت رے کی فلم 'شترنج کے کھلاڑی' میں دو ڈانس نمبرس  کی کوریوگرافی کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'دیوداس' کے گانے 'کاہے چھیڑ موہے…' کی کوریوگرافی بھی برجو مہاراج نے کی تھی۔ فلم باجی راؤ مستانی کے گانے موہے رنگ دے لال میں دیپیکا پادوکون نے پنڈت برجو مہاراج سے کتھک سکھی تھی۔ برجو مہاراج کا انتقال فن کی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان اور ایک عہد کا خاتمہ ہے۔

صدر اور نائب صدر جمہوریہ نے کتھک شہنشاہ پنڈت برجو مہاراج کی موت پر غم کا اظہار کیا

کتھک شہنشاہ پنڈت برجو مہاراج کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے پیر کو اسے ایک عہد کا خاتمہ قرار دیا۔

صدر کووند نے ٹویٹ کیا، "عظیم پنڈت برجو مہاراج کا انتقال ایک دور کے خاتمے کی علامت ہے۔ ان کی موت نے ہندوستانی موسیقی اور ثقافتی دنیا میں ایک گہرا خلا چھوڑ دیاہے۔ وہ کتھک کو عالمی سطح پر مقبول بنانے میں منفرد کردار ادا کرکے ایک آئیکن بن گئے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔"

دوسری طرف، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ٹویٹ کیا، "کتھک رقص کے عالمی شہرت یافتہ گرو پنڈت برجو مہاراج جی کے انتقال کے ساتھ ہندوستانی ثقافت کا ایک زندہ ورثہ ختم ہو گیا ہے۔ ان کے خاندان، فن کے پرستاروں اور ان کے شاگردوں سے میری دلی تعزیت۔ میرا عاجزانہ خراج تحسین!

کتھک ڈانسر پنڈت برجو مہاراج، جنہیں ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا، اتوار-پیر کی درمیانی شب انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 83 برس تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago