Categories: قومی

مشرقی دہلی میں برآمد ہونے والا آئی ای ڈی پاکستان سے اسمگل کیے گئے دھماکہ خیز مواد کی کھیپ کا حصہ تھا: خفیہ ذرائع

بھارتی  انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مطابق، مشرقی دہلی کے غازی پور علاقے میں برآمد ہونے والا آئی ای ڈی دھماکہ خیز مواد کی اس کھیپ کا حصہ تھا جو پاکستان سے ہندوستان میں سمگل کیا گیا تھا۔ غازی پور میں ٹیپ سے لپٹی ہوئی آئی ای ڈی پر مشتمل تھیلی سلیپر سیل کے ذریعے نصب کی گئی تھی۔ پولیس ذرائع نے ایم این این  کو  بتایا کہ   برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد کا وزن تقریباً 1.5 کلو گرام تھا، اس میں آر ڈی ایکس اور امونیم نائٹریٹ دونوں موجود تھے اور اس میں زیادہ شدت کے دھماکے کا امکان تھا۔ امید کی جاتی ہے کہ اس طرح کے بم سلیپر سیلوں کے نیٹ ورک کے ذریعے پولنگ والی ریاستوں تک پہنچ گئے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ مہینوں میں پنجاب پولیس کی جانب سے کی گئی بارودی مواد کی برآمدگی برف کے تودے کا سرہ ہے۔

انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اس معاملے کی تفصیلی رپورٹ کے لیے دہلی پولیس اور نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں سرحدی علاقوں میں ڈرون سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، کئی بار ڈرون بارودی مواد خاص طور پر ٹفن بم گراتے تھے جن کا پتہ نہیں چل سکا اور انہیں انتخابات سے قبل یا انتخابات کے دوران دہشت گردی کی سرگرمیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ  ان  ریاستوں میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال میں بگاڑ پیدا کیا جاسکے۔

لدھیانہ دھماکے میں، RDX کا استعمال کیا گیا تھا اور پھر ہمیں دہلی کے غازی پور میںRDX ملا ہے۔ یہ پاکستان سے ڈیلیور کی گئی ایک کھیپ کا حصہ لگتا ہے جو سلیپر سیل کے ذریعے دہلی پہنچی ہے۔ خفیہ ایجنسیاں سنڈیکیٹ میں ملوث مشتبہ افراد کا سراغ لگا رہی ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ  '' ہم نے یوپی اے ٹی ایس کے ساتھ بھی معلومات کا اشتراک کیا ہے۔ کشمیر میں سرگرم القاعدہ سے منسلک دہشت گرد گروپ مجاہدین غزوات الہند (ایم جی ایچ) کے نام سے ایک ٹیلی گرام چینل کی طرف سے ایک دیسی ساختہ بم نصب کرنے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد انٹیلی جنس اور سیکورٹی ایجنسیاں مزیدچوکنی  ہوگئی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago