Urdu News

بالی ووڈ کی کوئن کا دلکش انداز وائرل

کنگنا رناوت

بالی ووڈ کی 'کوئن'، جو اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے خبروں میں  رہتی ہیں کنگنا رناوت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جس میں ان کے دلکش انداز کو مداحوں نے بہت پسند کیا۔ یہی نہیں، ان تصاویر کو دیکھ کر شائقین فلم 'ٹائٹینک' کی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ (روز) کے کردار کو یاد کر رہے ہیں۔

 ان تصاویر میں کنگنا سبز رنگ کے لباس میں نظر آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ، انہوں نے اپنے گلے میں  ہار بھی پہنا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان  کا ہیئرا سٹائل بھی اس پر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ مداحوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے مشہور شاعر غالب کا ایک شعر لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا – ' نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن،بہت بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے  !'

کنگنا کی اس پوسٹ پر مداحوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو کنگنا رناوت جلد ہی تھلاوی، دھاکڑ، تیجس اور ایمرجنسی جیسی فلموں میں نظر آئیں گی۔

Recommended