Urdu News

بالی ووڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری میں 30 سال مکمل، آپ اپنی پسندیدہ فلموں کے نام بتایئے

بالی ووڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری میں 30 سال مکمل

بالی ووڈ کے 'بادشاہ' شاہ رخ خان نے آج فلم انڈسٹری میں اپنے 30 سال مکمل کر لیے ہیں۔ انہوں نے 1992 کی فلم دیوانہ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا جو آج کے دن یعنی 25 جون 1992 کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں وہ رشی کپور اور دویا بھارتی کے ساتھ نظر آئے تھے۔ آج اس فلم کے ساتھ ہی شاہ رخ خان نے بھی بالی ووڈ میں اپنے 29 سال مکمل کر لیے ہیں۔

مداح کنگ خان کو بالی ووڈ میں 30 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان کو راج کنور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دیوانہ کے لیے فلم فیئر بیسٹ میل ڈیبیو ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اس کے بعد شاہ رخ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ راجیو مہرا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'چمتکار'، جو سال 1992 میں آئی تھی، شاہ رخ کی بطور مرکزی اداکار پہلی فلم تھی۔ اس فلم میں شاہ رخ کے مد مقابل اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر مرکزی کردار میں تھیں۔ اس کے بعد شاہ رخ ایک کے بعد ایک کئی فلموں میں نظر آئے اور بادشاہ بن کر ناظرین کے دلوں پر راج کرنے لگے۔

شاہ رخ خان نے بالی ووڈ میں بازیگر، ڈر، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، دیوداس، کل ہو نا ہو، ویر زارا، چنئی ایکسپریس جیسی کئی ہٹ فلمیں دیں۔ شاہ رخ خان آخری بار 2018 میں آنند ایل رائے کی فلم ’زیرو‘ میں بطور اداکار نظر آئے تھے۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو شاہ رخ خان جلد ہی فلم 'پٹھان'، 'ڈنکی' اور 'جوان' میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ فلم 'برہمسترا'، 'ٹائیگر 3' اور 'لال سنگھ چڈھا' میں بھی ایک چھوٹا کردار کرتے نظر آئیں گے۔

Recommended