Urdu News

بالی ووڈ اسٹار اور فلمی دنیا کے بھائی جان سلمان خان سعودی دارالحکومت ریاض میں

بالی ووڈ اسٹار اور فلمی دنیا کے بھائی جان سلمان خان سعودی دارالحکومت ریاض میں

ریاض (رانا عظیم    )

بالی ووڈ اسٹار اور فلمی دنیا کے بھائی جان سلمان خان سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری موسم ریاض کی جاری تقریبات میں جلوہ افروز ہوں گے جہاں وہ اسٹیج پرفارمنس پیش کریں گے سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام موسم ریاض کی تقریبات کا آغاز بیس اکتوبر سے ہوا تھا جس میں تفریحی پروگراموں میں خلیجی ممالک کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور فنکار شریک ہیں موسم ریاض میں میوزیکل کنسرٹ، سفاری پارک، اسٹیج ڈرامہ، مشاعرے، اور دیگر تفریحی سرگرمیاں جاری ہیں جن میں اب تک 45 لاکھ سے زائد افراد شرکت کر چکے ہیں جب کہ ایک لاکھ بائیس ہزار سے زائد افراد کو روزگار بھی میسر آیا ہے موسم ریاض کی تقریبات میں فلم سٹار سلمان خان کی شرکت نے تقریبات میں نئی روح پھونک دی ہے۔

 جس سے پاکستانیوں سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے باشندے پرجوش نظر آتے ہیں. سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی اور بھارتی شہری مقیم ہیں اور دونوں ممالک کے شہری سلمان خان کو یکساں طور پر پسند کرتے ہیں جبکہ گزشتہ سیزن کی طرح اس بار پاکستانی گلوکار بھی موسم ریاض کی تقریبات میں پرفارم کریں گے

Recommended