Categories: تفریح

بالی ووڈ اسٹار اور فلمی دنیا کے بھائی جان سلمان خان سعودی دارالحکومت ریاض میں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ریاض (رانا عظیم    )</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بالی ووڈ اسٹار اور فلمی دنیا کے بھائی جان سلمان خان سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری موسم ریاض کی جاری تقریبات میں جلوہ افروز ہوں گے جہاں وہ اسٹیج پرفارمنس پیش کریں گے سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام موسم ریاض کی تقریبات کا آغاز بیس اکتوبر سے ہوا تھا جس میں تفریحی پروگراموں میں خلیجی ممالک کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور فنکار شریک ہیں موسم ریاض میں میوزیکل کنسرٹ، سفاری پارک، اسٹیج ڈرامہ، مشاعرے، اور دیگر تفریحی سرگرمیاں جاری ہیں جن میں اب تک 45 لاکھ سے زائد افراد شرکت کر چکے ہیں جب کہ ایک لاکھ بائیس ہزار سے زائد افراد کو روزگار بھی میسر آیا ہے موسم ریاض کی تقریبات میں فلم سٹار سلمان خان کی شرکت نے تقریبات میں نئی روح پھونک دی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 جس سے پاکستانیوں سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے باشندے پرجوش نظر آتے ہیں. سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی اور بھارتی شہری مقیم ہیں اور دونوں ممالک کے شہری سلمان خان کو یکساں طور پر پسند کرتے ہیں جبکہ گزشتہ سیزن کی طرح اس بار پاکستانی گلوکار بھی موسم ریاض کی تقریبات میں پرفارم کریں گے</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago