Urdu News

بالی ووڈ نے کیارا کی خوب صورتی اور معصومیت کا کھلے بازوؤں سے استقبال کیا

کیارااڈوانی

سالگرہ پر خصوصی 31 جولائی

فلمی دنیا کی خوبصورت اور معصوم اداکاراؤں میں سے ایک، کیارااڈوانی، بالی ووڈ کی ان ہی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے بہت ہی کم وقت میں فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل کی، جس کا ہر جدوجہد کرنے والا فنکار خواب دیکھتا ہے۔  ممبئی میں 31 جولائی 1992 کو پیدا ہوئی کیارا اڈوانی کا تعلق ایک کاروباری گھرانے سے ہے۔ کیارا کے والد کا نام جگدیپ اڈوانی اور والدہ کا نام جینیوج جعفری ہے۔

کیارا کا اصل نام عالیہ اڈوانی ہے، لیکن فلموں میں آنے سے پہلے انہوں نے اپنا نام بدل کر کیارا رکھ لیا۔ کیارا نے فلمی کیرئیر کا آغاز سال 2014 میں ملٹی اسٹار کامیڈی فلم 'پھوگلی' سے کیا۔ کیارا کے علاوہ، کبیر سدانند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جمی شیرگل، موہت ماروہ، وجیندر سنگھ اور عرفی لامبا نے بھی مرکزی کردار ادا کیے۔

اس کے بعد، سال 2016 میں، کیارا کونیرج پابنڈے کی ہدایت میں بنی فلم ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری میں  اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے مقابل   اداکاری کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں، کیارہ نے اپنی شاندار اداکاری سے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔

 اس فلم کے بعد، کیارا کو ایک کے بعد ایک کئی فلموں کے آفرس  ملنا شروع ہوگئے۔ سال 2019 میں، کیارا کی دو فلمیں کبیر سنگھ اور گڈ  نیوز تجارتی اعتبار سے ان کی کامیاب ترین فلمیں تھیں۔اس کے بعد کیارا فلم گلٹی، لکشمی، اندو کی جوانی وغیرہ جیسی فلموں میں نظر آئیں۔ حال ہی میں، کیارا نے مشہور فیشن فوٹوگرافر ڈبو رتنانی کے کیلنڈر کے لیے ٹاپ لیس فوٹو شوٹ کر کے کافی سرخیاں بٹوری ہیں۔

ورک فرنٹ کی بات کریں  تو کیارا جلد ہی مسلسل چار فلموں میں نظر آئیں گی، جن میں شیرشاہ، بھول بھولیا، مسٹر لے لے اور جگ جگ جیو شامل ہیں۔

Recommended