تفریح

فلم ’ستیہ پریم کی کتھا‘ کا باکس آفس پرجلوہ، جانئے تفصیلات

کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی ’ستیہ پریم کی کتھا ‘ باکس آفس کے ساتھ ساتھ ناظرین کے دلوں پر بھی اپنی چھاپ چھوڑ رہی ہے۔ سامعین کی محبت اور مثبت الفاظ کے ساتھ، فلم نے پیر کو 2 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔اس سے ہندوستان میں اس کی کل رقم 68.06 کروڑ ہوگئی اور فلم نے دنیا بھر میں 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا۔

فلم نے پہلے دن 9.25 کروڑ روپے کے کلیکشن کے ساتھ شاندار آغاز کیا ، جمعہ کو یعنی دوسرے دن 7 کروڑ روپے کا کمائے۔ تیسرے دن ہفتہ کو فلم نے 10.10 کروڑ کا بزنس کیا ، جب کہ چوتھے دن اتوار کو 12.15 کروڑ روپے جمع کرڈالے۔

اس کے بعد فلم نے پانچویں دن 4.21 کروڑ روپے جمع کیے اور پیر کے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ، جب کہ چھٹے دن یعنی منگل کو، فلم نے 4.05 کروڑ روپے کمائے۔ اس وقت، فلم نے بدھ کے روز یعنی 7ویں دن 3.45 کروڑ کے ساتھ 50 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔ جس کی وجہ سے فلم نے 8ویں دن جمعرات کو 3 کروڑ ، جب کہ 9ویں دن جمعہ کو فلم کا 2.85 کروڑ اور 10ویں دن ہفتہ کو فلم نے 4.75 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

اس کے ساتھ ہی ہفتہ کو فلم کی کمائی میں 70 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا۔ ساپور ہٹ کلب میں داخل ہونے کے دوران، فلم نے اتوار یعنی 11 ویں دن 5.25 کروڑ کی کمائی کی ، جس سے فلم کا کل نیٹ 11 دنوں میں 66.06 کروڑ تک پہنچ گیا۔ اب پیر کے روز فلم نے دو کروڑ کا بزنس کر لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی 12 دنوں کی کل کمائی 68.06 کروڑ ہو گئی ہے۔فلم ’ستیہ پریم کی کتھا ‘ بھی این جی ای اور نمہ پکچرز کے درمیان ایک بڑے تعاون کی نشاندہی کرتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago