Urdu News

بائیکاٹ عالیہ بھٹ ٹوئٹرپرٹرینڈ، کیا ہے وجہ؟

بائیکاٹ عالیہ بھٹ ٹوئٹرپرٹرینڈ

عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم 'ڈارلنگز' 5 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔ لیکن اس سے صرف ایک دن قبل سوشل میڈیا پر فلم کی مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے اور ٹوئٹر پر عالیہ بھٹ کا بائیکاٹ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ درحقیقت حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا، جس میں عالیہ بھٹ کے شوہر حمزہ شیخ کا کردار ادا کرنے والے اداکار وجے ورما کہتے نظر آرہے ہیں کہ میں اپنی بیوی سے بہت پیار کرتا ہوں، لیکن میں اسے چھوڑ رہا ہوں۔ اس کے بعد عالیہ بھٹ نظر آئیں۔ سرخ لباس میں ملبوس اور سرخ لپ اسٹک پہنے وہ اپنے شوہر کا انتظار کرتی ہے اور انتظار ادھورا رہ جاتا ہے۔ اس کے بعد وہ اپنے شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کراتی  ہیں، تھانے کے چکر لگاتی  ہیں اور پھر اپنا انداز بدلتی  ہیں۔ آخر کار شوہر ان  کی گرفت میں آ جاتا ہے      اور وہ اسے یرغمال بنا کر مارتی  ہیں۔ اگلے ہی لمحے وہ خود گھریلو تشدد کا شکار نظر آتی  ہیں۔

اگرچہ فلم کا ٹریلر شائقین کو پسند آیا لیکن اس میں عالیہ بھٹ کا اپنے شوہر کی پٹائی کرنا لوگوں کو پسند نہیں آیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ مردوں کے خلاف گھریلو تشدد کی حمایت کر رہی ہیں۔ اس وجہ سے سوشل میڈیا پر لوگ عالیہ بھٹ کے خلاف بائیکاٹ کا ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

فلم ڈارلنگز کے ہدایت کار جسمیت کے رین ہیں۔ جبکہ گوری خان، عالیہ بھٹ اور گورو ورما اسے مشترکہ طور پر پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم رواں سال 5 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

Recommended