Urdu News

ٹویٹر پر ٹرینڈ ہوا بائیکاٹ برہماستر، کیا ہے وجہ؟

ٹویٹر پر ٹرینڈ ہوا بائیکاٹ برہماستر

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم برہماستر رواں سال 9 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کا ٹریلر گذشتہ روز ریلیز کیا گیا۔ لیکن اب اس فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ سوشل میڈیا پر اٹھ رہا ہے۔

فلم کا ٹریلر کافی شاندار ہے اور ہر کوئی اس کی تعریف کر رہا تھا لیکن اس دوران سوشل میڈیا صارفین کو کچھ نظر آیا، جس کی وجہ سے ان کا غصہ پھوٹ پڑا۔ ٹریلر کے ایک منظر میں رنبیر کپور مندر میں داخل ہوتے ہیں اور چھلانگ لگا کر گھنٹی بجاتے ہیں۔ یہیں پر لوگو ں نے نوٹس کیا کہ وہ جوتے پہنے ہوئے ہیں۔ اب یہ دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ناراضگی سامنے آ رہی ہے اور فلم کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ 'جوتے پہن کر مندر میں داخل ہونا سناتن دھرم کی توہین ہے اور بالی ووڈ کبھی بھی سناتن دھرم کو ٹھیس پہنچانے کا موقع نہیں چھوڑتا‘۔

غور طلب ہے کہ ایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم براہماستر کو کرن جوہر، رنبیر کپور، اپوروا مہتا اور نمت مکھرجی مشترکہ طور پر پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم میں رنبیر-عالیہ کے علاوہ امیتابھ بچن، ناگارجن، ڈمپل کپاڈیہ اور مونی رائے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ پانچ زبانوں ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں 9 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔

Recommended