Categories: تفریح

ٹویٹر پر ٹرینڈ ہوا بائیکاٹ برہماستر، کیا ہے وجہ؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم برہماستر رواں سال 9 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کا ٹریلر گذشتہ روز ریلیز کیا گیا۔ لیکن اب اس فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ سوشل میڈیا پر اٹھ رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم کا ٹریلر کافی شاندار ہے اور ہر کوئی اس کی تعریف کر رہا تھا لیکن اس دوران سوشل میڈیا صارفین کو کچھ نظر آیا، جس کی وجہ سے ان کا غصہ پھوٹ پڑا۔ ٹریلر کے ایک منظر میں رنبیر کپور مندر میں داخل ہوتے ہیں اور چھلانگ لگا کر گھنٹی بجاتے ہیں۔ یہیں پر لوگو ں نے نوٹس کیا کہ وہ جوتے پہنے ہوئے ہیں۔ اب یہ دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ناراضگی سامنے آ رہی ہے اور فلم کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ 'جوتے پہن کر مندر میں داخل ہونا سناتن دھرم کی توہین ہے اور بالی ووڈ کبھی بھی سناتن دھرم کو ٹھیس پہنچانے کا موقع نہیں چھوڑتا‘۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
غور طلب ہے کہ ایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم براہماستر کو کرن جوہر، رنبیر کپور، اپوروا مہتا اور نمت مکھرجی مشترکہ طور پر پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم میں رنبیر-عالیہ کے علاوہ امیتابھ بچن، ناگارجن، ڈمپل کپاڈیہ اور مونی رائے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ پانچ زبانوں ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں 9 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago