Urdu News

کانز فلم فیسٹیول2023میں کئی بڑے ستارے اپنی خوبصورتی کا بکھیریں گے جلوہ

کانز فلم فیسٹیول2023میں کئی بڑے ستارے اپنی خوبصورتی کا بکھیریں گے جلوہ

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کریں گی

ہر سال کی طرح اس سال بھی کانز فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس سال کا 76 واں کانز فلم فیسٹیول 16 مئی سے 27 مئی تک جاری رہے گا۔ اس میں بالی ووڈ کے ستاروں سمیت کئی مشہور شخصیات ہر سال ریڈ کارپٹ پر ڈیبیو کرتی ہیں۔ اس سال بھی کئی بالی ووڈ اداکار اس ریڈ کارپٹ پر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ انوشکا شرما سے لے کر مانوشی چھلر تک کئی ستارے اس سال کے کانز فیسٹیول میں جلوہ گر ہوتے نظر آئیں گے۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما رواں سال کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کریں گی۔ انوشکا اس فیسٹیول کے ایک شاندار پروگرام میں شرکت کریں گی۔ اس تقریب میں فلم انڈسٹری کی خواتین کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

اس تقریب میں اداکارہ کے ساتھ ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ بھی شرکت کریں گی۔ انوشکا شرما کے علاوہ سابق مس ورلڈ اور اداکارہ مانوشی چھلر بھی اس بار کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ افروز  ہوں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ مانوشی اس ایونٹ میں اداکارہ انوشکا کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اداکارہ سنی لیون بھی اس سال کانز فلم فیسٹیول میں بھی کریں گی۔ سنی کانز 2023 میں ایک تقریب میں شرکت کریں گی اور ریڈ کارپٹ پر اپنی خوبصورتی کا مظاہرہ کریں گی۔ سنی پہلی بار کانز میں شرکت کر رہی ہیں۔

بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار انوراگ کشیپ بھی کانز میں نظر آئیں گے۔ ان کی فلم “کینیڈی” کو کانز فلم فیسٹیول 2023 میں اسکریننگ  کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ فلم میں راہل بھٹ اور سنی لیون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔اس لیے انوراگ کے بھی اس فلم فیسٹیول میں شرکت کا امکان ہے۔

Recommended