کانس فلم فیسٹول 2022 کا آغاز ہو گیا ہے اور اس میں دنیا بھر کے تمام اداکار اور اداکارائیں جلوہ افروز ہیں
کانس فلم فیسٹول 2022 کے دوسرے دن جمعرات کو بالی ووڈ اداکاروں نے ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے بکھیرے۔ ایشوریہ نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا گاؤن پہنا ہوا تھا۔ اس کے ساتھ اس نے عریاں میک اپ کیا تھا جس سے وہ مزید خوبصورت لگ رہی تھی۔ اسی دوران اداکارہ حنا خان کالے لباس میں تہلکہ مچاتی نظر آئیں۔ اس کے گلیمرس انداز نے سب کی توجہ حاصل کی۔
ہیلی شاہ 'کانز فلم فیسٹیول' کے ریڈ کارپٹ پر ڈیزائنر گاؤن پہن کر پہنچیں۔ ہیلی شاہ نے اس گرے کلر کے گاؤن کے ساتھ ہلکا میک اپ کیا تھا۔
دیپیکا پدوکون کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیپیکا کوٹ اور پینٹ میں نظر آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ گلے میں شیر کے چہرے والا نیک پیس پہنا ہوا ہے۔ دیپیکا اس لباس میں خوبصورت لگ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر کانز فلم فیسٹول کے ان تمام ستاروں کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔
اداکار اکشے کمار بھی کانس فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والے تھے تاہم کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث وہ اس سال کانس فلم فیسٹیول میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔
اس سال منعقد ہونے والی تقریب میں ہندوستانی فنکاروں میں دیپیکا پدوکون، ایشوریہ رائے بچن، تمنا بھاٹیہ، اروشی روتیلا، حنا خان، نوازالدین صدیقی، اے آر رحمان سمیت دیگرشخصیات شامل ہیں۔ دیپیکا پدوکون اس سال کانس جیوری کا حصہ ہیں۔ اس سال کانس فلم فیسٹول ہندوستان کے لئے اور بھی خاص ہے، کیونکہ اس سال کانس فلم فیسٹول میں ہندوستان کو مہمان اعزازی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر بھی اس میں موجود ہیں۔